”عینک والا جن“، 90 کی دہائی میں پاکستانی بچوں کے لیے ایک دلچسپ اور تفریح سے بھر پورڈرامہ تھا،اس ڈرامے میں جن کے کردار کو اس انداز میں پیش کیا گیا کہ بچوں میں خوف کی بجائے تفریح کا احساس پیدا ہوا۔
طلسماتی دنیا پر مشتمل یہ ڈرامہ کوہ قاف کے جنوں، پریوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مبنی تھا جسے بچے بڑے سب بہت شوق سے دیکھتے تھے۔
بھارت میں گول گپے بیچنے والا ٹیکس حکام کے ریڈار پر آگیا
ڈراموں کے دلچسپ کرداروں کے نام، جیسے بل بتوڑی، چارلی انکل، زکوٹا اور ہامون جادوگر، نے نہ صرف بچوں کی بلکہ بڑوں کی بھی توجہ حاصل کر لی تھی۔ ان منفرد ناموں نے ڈراموں کی مقبولیت میں اضافہ کیا اور دیکھنے والوں کی دلچسپی بڑھتی گئی۔
ڈرامے میں ہامون جادوگر کا یادگار کردار حسیب پاشا نے ادا کیا تھا۔
فرح اقرارنےشوہر کی بے وفائی پرکھل کر کہہ ڈالا
حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں حیران کُن دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’عینک والا جن‘ آن ایئر ہونے سے 2 دن پہلے بلاول ہاؤس جاتا تھا جہاں اسے پہلے بلاول اور بختاور دیکھتے تاکہ وہ اگلے دن بچوں کو اسکول میں بتا سکیں کہ ڈرامے کی اگلی قسط میں کیا ہوگا اور اس کے ایک دن بعد یہ ڈرامہ پبلک کیلئے آن ایئر ہوتا تھا۔
حسیب پاشا (ہامون جادوگر) کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتےہی صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اسی لیے تو آج ملک کا یہ حال ہے‘۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ بلاول کو تو آج تک اردو ٹھیک طرح سے نہیں آتی تو پھر بچپن میں کیسے آتی ہوگی؟