فیصل رحمان پاکستان شوبز کے ایک سینیئر اور تجربہ کار اداکار ہیں جو کئی ہٹ فلموں اور ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو مظاہرہ کر چکے ہیں۔
فیصل رحمان کے قابل ذکر ڈراموں میں ”کسی عورت ہوں میں“، ”بےشرم“، ”وسل“، ”آتش“، ”غلام گردش“، ”اور زندگی بدلتی ہے“، ”مانے نہ یہ دل“، ”خاموشیاں“، ”ملال“ اور دیگر شامل ہیں۔وہ آج کل ٹی وی ڈرامہ سیریل ”قرض جان“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
فیشن اور سیاست کے بعد مریم نواز کی گلوکاری نے دھوم مچادی
فیصل رحمان اپنی فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ مشہور رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کی فٹنس روٹین ہے جسے وہ اکثر اپنے مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارنے اپنے دبلے پتلے جسم کو ایکسپوز کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل رحمان ہاتھ میں موبائیل کو تھام کر شیشے کے سامنے بغیر شرٹ کے بلیو جینز پہنے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میرے عزیر ہم وطنو! میں آپ کو اپنی Latest Body دکھانا چاہتا ہوں، کیسی لگ رہی ہے آپ کو؟ پلیز کمنٹس میں ضرور بتائیے گا، مسلز ہی مسلز ہیں، کیا خیال ہے؟ پسند آئی؟’
پاکستانی مردوں کی کیا کمزوری ہے؟ حریم شاہ کا انٹرویو وائرل
سینیئر ادا کار کی اس نیم برہنہ ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ٹرولز بھی انہیں خوب تنقید و تضحیک کا نشانہ بنارہے ہیں۔ جن میں سے ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے فیصل رحمان نے انیں “ہیٹر “ کہہ ڈالا۔
سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک اداکاروں کو سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ کے بغیر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح کے مواد کو غیر اخلاقی سمجھا جاتا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی عمر کے حساب سے زیادہ سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔
بہت سے لوگوں نے انتہائی سخت تبصرے لکھ کو انہیں شرمندہ کرنے کی کوشش کی ہےاور ن کی ذہنی حالت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’انہیں کسی ماہر نفسیات سے ملنے کی ضرورت ہے‘۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے جسمانی خدوخال کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں 16 سال کا بچہ کہا۔