گجرات کے ”سٹیچو آف یونٹی“ کے قریب جنگل کے سفاری پارک میں ایک چیتے نے گھس کر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی دشمن بشنوئی برادری کے بھگوان کے اوتار ایک کالے ہرن کو مار ڈالا، جسے دیکھ کر مزید سات ہرن صدمے سے مر گئے۔ یہ واقعہ یکم جنوری کی اولین ساعتوں میں پیش آیا، جس سے مقامی محکمہ جنگلات نے تحقیقات شروع کر دیں۔

بشونئی برادری بشنوئی کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور کا اوتار مانتے ہیں جسے جمباجی بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کالے ہرن کا شکار کرنے پر ان کی سلمان خان سے دشمنی ہے، جنہیں راجستھان میں دو کالے ہرن مارنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بابا صدیقی کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی کی مبینہ پاکستانی گینگسٹر کو ویڈیو کال وائرل

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق چیتا پارک کی باڑ کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا، جو کیواڈیا فاریسٹ ڈویژن کی حدود میں واقع ہے۔ یہ پارک، دنیا کے سب سے اونچے مجسمے کے قریب ایک اہم پرکشش مقام، شولپانیشور وائلڈ لائف سینکچری کے گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے، یہ علاقہ چیتے کی آبادی کے لیے جانا جاتا ہے۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تصدیق کی کہ تمام آٹھ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ (ڈی سی ایف) اگنیشور ویاس نے، کیواڈیا ڈویژن کی نگرانی کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگرچہ آس پاس کے جنگلات میں تیندوے کی نقل و حرکت عام ہے، لیکن یہ جنگلی تیندوے کے سفاری پارک میں داخل ہونے کا پہلا ریکارڈ واقعہ ہے۔

سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے بشنوئی گینگ کی ناقابل قبول آفر

انہوں نے مزید کہا کہ 400 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پارک کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے، اور چیتے کی موجودگی کا تقریباً فوراً ہی پتہ چل گیا تھا۔ جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو چوکنا کر دیا گیا، اور ان کے ردعمل سے تیندوا بھاگ گیا۔ تاہم، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا تیندوا سفاری پارک سے مکمل طور پر باہر نکل گیا ہے یا نہیں۔

اس واقعے کے بعد پارک کو 48 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اگرچہ پارک 3 جنوری کو دوبارہ کھولا گیا، لیکن چیتے کی ممکنہ واپسی کے بارے میں خدشات برقرار ہیں۔

More

Comments
1000 characters