نئے سال کے موقع پر برازیل سے تعلق رکھنے والی اور برہنہ احتجاج سے مشہور فحش ماڈل کو پالتو کتے نے کاٹ لیا جسکے بعد انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق جولیانا آئسین جو کہ فحش میگزین پلے بوائے کی سابقہ برازیلین ماڈل ہیں کو نئے سال کی شام کتے نے نازک جگہ پر کاٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیلین انفلوئنسر جولیانا آئزن جو 2015 میں ہونے والے برازیلی حکومت کے خلاف عریاں احتجاج کے لیے بھی مشہور ہیں، میکسیکو سٹی میں نئے سال کے موقع پر ایک پارٹی میں موجود تھیں۔ مگر ان کی نیو ائیر نائٹ ڈراؤنے خواب میں بدل گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کی ماڈل کو نئے سال کی شام اس وقت شدید مشکل سے گزرنا پڑا جب ایک کتے نے ان کی ناک کا ایک ٹکڑا کاٹ لیا۔ کتے کے کاٹنے کے بعد ماڈل کو سرجری کی ضرورت تھی۔

فحش مواد بنانے والی خاتون پر کرائے کا گھر لینے پر پابندی عائد، سابق مالک مکان کو گھر سے کیا ملا؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پالتو کتے نے پہلے ماڈل کے ہاتھ پر کاٹ کر حملہ کیا اور پھر اچانک ان کی ناک پر کاٹ لیا جس کے بعد خون بہنے لگا۔ جولیانا کی ناک بری طرح زخمی ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی 2 گھنٹے کی سرجری ہوئی۔ انہیں کتے کے کاٹنے سے بیکٹیریل انفیکشن بھی ہوا۔

جولیانا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے 2.5 ملین فالوورز کو اس واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں نے اس واقعے کے بعد ناک کی مکمل سرجری کروایا کر دوبارہ بنوایا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’خدا کا شکر ہے، پلاسٹک سرجن نے کہا کہ مجھے کوئی نشان نہیں پڑے گا۔‘‘

معروف یوٹیوبر نے ڈاکٹریٹ چھوڑ کر فحش ویڈیوز بنانی کیوں شروع کیں؟

جولیانا نے یہ بھی لکھا کہ وہ ’’خوش‘‘ ہیں کیونکہ انھیں مزید علاج کےلیے برازیل واپس نہیں جانا پڑے گا اور ان کی ناک پہلے سے بہتر ہے۔

More

Comments
1000 characters