پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے لالی ووڈ انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار فلمی صنعت کے دو مشہور اداکاروں کو ٹھہرا دیا۔

حال ہی میں اداکار میزبان احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ کے مہمان بنے جس میں انہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا۔

سعود قاسمی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان سے قبل کے لوگوں نے بھی صرف اپنا بزنس دیکھا اور فلم انڈسٹری کو نظر انداز کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم سلطان راہی نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا لیکن ان کی وجہ سے بہت سے ملازمین بے روزگار ہوگئے کیونکہ وہ میک اپ نہیں کرواتے تھے تو میک اپ مین بے روزگار ہوگئے۔

عاطف اسلم نے نئےگلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا

سعود نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہ کہ میرا فلموں میں آنا حادثاتی تھا، مجھے ایک کردار کی پیشکش کی تو میں نے منع کردیا کہ یہ کام مجھ سے نہیں ہوپائے گا، پروڈیوسر کے اصرار کرنے پر میں نے فلموں میں کام کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے، میرے والد نے 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت تھی، ان کے خاندان کے بیشتر افراد قرآن کے مشہور قاری ہیں، انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے سے متعلق انہوں نے اپنے خاندان کو نہیں بتایا تھا۔

نیلم منیر کے شوہر کا نام، پیشہ اور تنخواہ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سعود نے مزید بتایا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا پاکستان میں فلمیں بننا شروع ہوئی تھیں، میری فلمیں ہٹ بھی ہورہی تھیں، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ لالی وڈ کی تباہی کا ذمے دار صرف شان نہیں بلکہ ہم سب ہی ہیں، شان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دوسروں میں کیڑا نکالنے سے پہلے اپنا کیڑا ختم کردے یعنی دوسروں میں نقص نہ نکالے۔

More

Comments
1000 characters