سفر مہنگا ہونے کے باوجود کم خرچ میں بھی اسے یادگار بنایا جاسکتا ہے، ہم آپ کو سفر کے دوران پیسے بچانے کے 7 آسان اور بہترین طریقے بتائیں گے، تاکہ آپ اپنے کم بجٹ میں سفر سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔
سفر پر جانے کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں
سفر پر جانے کے لئے سب سے پہلا قدم منصوبہ بندی ہے، آخری لمحات کی بکنگ ہمیشہ مہنگی ثابت ہوتی ہے۔ اپنے ہوٹل اور سفری راستے کی پہلے سے ہی بک کرالیں۔ اس سے نہ صرف پیسے بچیں بلکہ آپ ذہنی طور پر بھی پرسکون رہیں گے۔
امریکی طیارے میں مسافر کی شرمناک حرکت، ائیرلاین نے بڑی پابندی لگا دی
ہمیشہ آف سیزن میں سفر کریں
ملکی وغیر ملکی مشہور مقامات پر جانے کے لیے ہمیشہ آف سیزن کا انتخاب کریں، اس دوران ہوٹل اور ٹکٹ دونوں آ پ کو سستے ملیں گے اور آپ رش سے بھی بچ جائیں گے۔
کم بجٹ والے ہوٹل یا ہاسٹل کا انتخاب
مہنگے ہوٹل کی بجائے سستے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس یا ہاسٹل میں رہنے کا انتخاب کریں۔ آپ کو اچھی سہولیات کے ساتھ کم قیمت میں آرام دہ قیام ملے گا۔
ہوٹل کے بجائے مقامی کھانے کھائیں
بڑے ہوٹل یا ریسٹورنٹس کی بجائے مقامی فوڈ اسٹریٹس پر کھانا کھائیں۔ یہ کھانے نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں، آپ کو مقامی ثقافت کا بھی مزہ ملے گا، اور خرچہ بھی کم ہوگا۔
سفر کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں
ٹیکسی یا کرائے کی گاڑی کے بجائے آپ سفر کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ زیادہ تر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہایت سستی اور آسان ہوتی ہے۔
والدہ کے کینسر کے علاج کیلئے بیٹا ’ہائی ہیلز‘ پہن کر چندہ جمع کرنے لگا
دوران سفرچھوٹے خوبصورت مقامات دیکھیں
مشہور سیاحتی مقامات اکثر مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔ ان کی بجائے چھوٹے اور خوبصورت مقامات تلاش کریں جو زیادہ سستے ہوں وہاں آپ کو رش بھی کم ملے گا۔
مخلتف مقامات پر مفت سرگرمیاں تلاش کریں
بہت سے مقامات پر مختلف مفت سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں، جن میں پارک میں واک، تاریخی عمارتوں یا ساحل کا دورہ شامل ہیں۔ ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پیسے بھی بچائیں، ان 7 آسان طریقوں پر عمل کرکے آپ اپنی جیب اور سفر کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔