پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو ”میری بیوی“ کہہ کر مخاطب کیا سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

دبئی میں منعقدہ 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 ایوارڈز پہلا بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر اوردوسرا ٹاپ گول اسکورر کے ایوارڈز جیتے۔

ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ سے اظہار تشکر کے طور پر کہا کہ یہ ٹرافیز جیتنا بہت خوشی کی بات ہے، میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا (گرل فرینڈ) جو یہاں موجود ہے کھیل میں میرا حوصلہ بڑھانے کے لیے وہ میرا سہارا ہیں، میں ایک ماہ کے بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔

رونالڈو اہلیہ سمیت عمرہ کرنے پہنچ گئے؟ وائرل تصویر کی حقیقت کیا نکلی

اس کے بعد سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالرجو کہ 30 سالہ جارجینا سے 2016 سے ڈیٹنگ کررہے اور جس سے انکے 2 بچے ہیں جبکہ انکے تین بچے انکی پہلی گرل فرینڈ سے تھے۔ انہوں نے اس پر اعتراض اٹھادیا اور کہا کہ

رونالڈو کی ماورا کو مبارکباد، ماجرا کیا ہے؟

رونالڈو نے تاحال شادی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیا ہے، اس بات کے بعد انہیں گرل فرینڈ کو بیوی کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

More

Comments
1000 characters