وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاست اور فیشن کے ساتھ گلوکاری کا میدان بھی مارلیا۔
بے مثال شخصیت اورخوبصورتی کی مالک مریم نواز کا شمار پاکستانی کی ان نامورخواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان کی سیاست میں کامیابی کیساتھ اپنے نام کا لوہا منوا لیا ہے۔
فرح اقرارنےشوہر کی بے وفائی پرکھل کر کہہ ڈالا
مریم نواز کی خوبصورتی میں جس طرح دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے وہیں ان کے فیشن کے ذوق نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبزول کروالی ہے۔ کوئی بھی جلسہ ہو یا سیاسی ریلی، خاندانی تقریب ہو یا پھر کوئی تہوار مریم نواز ہر بار اپنے منفرد فیشن سینس سے سب کی مرکزنگاہ بن جاتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو ایسی منظر عام پر آئی جس میں مریم نواز کو سیاست اور فیشن کے ساتھ ساتھ گلوکاری کرتے دیکھا گیا۔
علیزہ سلطان نے سنگل مدر کے طور پر اپنی مشکلات شیئر کردیں
وائرل ویڈیو میں مریم نواز ، مریم اورنگزیب کے ہمراہ کسی تقریب میں موجود ہیں ، اس دوران جیسے ہی ان کے ہاتھ میں مائیک آیا انہوں نے گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گانا شروع کردیا۔
مریم نواز کی گلوکاری سے مریم اورنگزیب اور تقریب میں شریک حاضرین خوب محظوظ ہوتے نظر آئے، لیکن شاید سوشل میڈیا صارفین کو مریم نواز کی یہ ادا کچھ خاص پسند نہ آئی اور کمنٹ سیکشن مزاحیہ تبصروں سے بھر گیا۔