یاسر نواز نے علیزے شاہ کے خلاف بیان پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

یاسر نواز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک تجربہ کار شخصیت ہیں جنہیں اپنی بہترین اداکاری اور ہدایت کاری کے لیے سراہا جاتا ہے۔ بطور اداکار ان کے قابل ذکر ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں ”دل موم کا دیا“، ”باغی“، ”بکھرے موتی“، ”میرا دل میرا دشمن“ اور دیگر ہیں۔

اداکارہ اور ٹی وی میزبان نے جوانی کے ’تعلقات‘ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

”غیر“، ”شک“ اور ”تھوری سی وفا چاہیے“ بطور ہدایت کار ان کے بہترین پروجیکٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ساتھ ایک مقبول سیٹ کام ڈرامہ ”نادانیاں“ بنانے سے بھی شہرت ملی۔ تاسر نواز جلد ہی ٹیلی ویژن اسکرین پر ایک بار پھر بحیثیت اداکار نظر آئیں گے۔

حال ہی میں یاسر نواز نے شائستہ لودھی کو ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں انہوں نے علیزے شاہ کے خلاف اپنے بیان پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔

یاسر نواز نے کہا کہ میں غلط تھا۔ یہ میری غلطی تھی. مجھے اس وقت خاموش رہنا چاہیے تھا۔ ہم ایک ساتھ ایک سیریل کر رہے تھے۔

یاسر نواز نے اپنی ناراضگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علیزے کے ڈرامے کے پروڈیوسر کے ساتھ کچھ مسائل تھے، اور ان کے جھگڑوں کی وجہ سے میرا کام متاثر ہو رہا تھا۔ میں ان کی لڑائیوں کی وجہ سے تکلیف میں تھا اوراس کے رویے سے پریشان ہوکرمیں نے یہ بات کہہ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔ میں نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہوا۔ لیکن سوچ تو یہ ہے کہ مجھے اپنے اس بیان پر افسوس اور دکھ ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نوید رضا نے ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ علیزے شاہ کی ڈرامہ سیریل ”میرا دل میرا دشمن“ کومشہور آرٹسٹ ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا تھا اور جب انہوں نے سیٹ پر انہیں وقت کی پابندی کرنے کی درخواست کی تو علیزے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

More

Comments
1000 characters