شوبز انڈسٹری میں عام طور پر فلم کے ہیرو، ہیروئن یا ولن کو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والا اداکار سجھا جاتا پے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کامِک کردار کرنے والا اداکار بھی اپنی کمائی سے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر امیر لوگو ں کی فہرست میں آگے بڑھ سکتا ہے۔

ایسی ہی کچھ رپورٹس گزشتہ برس بھارتی میڈیا میں شائع ہوئیں جن کےمطابق معروف تیلگو اداکار برہمنندم وہ شخص ہیں جنہوں نے کمائی میں بالی وڈ کے امیر ترہن اداکاروں پربھاس، رجنی کانتھ اور کپل شرما جیسے لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑکیوں جڑ دیا،؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برہمنندم کی دولت 500 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

دیگر کامیڈینز میں کپل شرما کی دولت 300 کروڑ، جانی لیور کی 280 کروڑ اور پاریش راول کی 80 کروڑ ہے۔

برہمنندم کی زندگی پرنظر ڈالی جائے تو ان کی ابتدائی زندگی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گذری تھی۔ وہ یکم فروری 1956 کو آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے ان کے والد پیشے کے اعتبار سے ایک بڑھئی تھے اورانہیں بچپن میں انتہائی مشکل مالی حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ساجد خان پر گھناؤنے الزامات، خودکشی کا سوچنے لگے

برہمنندم نے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بطور تیلگو لیکچرار کام کیا لیکن ان کا شوق تھیٹر اور نقل اتارنے کی طرف زیادہ تھا، اور یہی شوق انہیں شوبز کی طرف کھینچ لایا اور انہیں 1985 میں ڈی ڈی تیلگو کے پروگرام پاکاپاکالو کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا گیا۔

اپنے 35 سالہ فنی کیریئر میں انہوں نے 1 ہزار سے زائد فلمیں کیں، ان کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ فلموں، برانڈ کی تشہیر اور دیگر کاروباری منصوبوں سے آتا ہے، جن سے وہ سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters