سیدہ علیزہ سلطان ایک ڈیجیٹل تخلیق کاراورسوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جنہوں نے اپنے کونٹینٹ تخلیق کا سفر اپنے سابق شوہر اور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے مشہور اداکار فیروز خان سے علیحدگی کے بعد شروع کیا۔

2022 میں، انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی طلاق کا اعلان کیا۔ سیدہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کے دو بچے ہیں۔ جون میں فیروز خان نے دوسری شادی کی۔ وہ اکثر اپنی نئی بیوی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

جویریہ سعود نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کردیں

سیدہ علیزہ سلطان اکثر سنگل مدر کے طور پر اپنی جدوجہد شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میںسوشل میڈیا انفلوئنسر علیزہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ کمنٹ سیکشن میں سوال جواب کا سیشن رکھا۔

ایک مداح نے علیزہ سے سوال کیا کہ ایک سنگل مدر کے طور پر انہیں بچوں کی پرورش میں کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر علیزہ نے جواب دیا کہ دو بچوں کے ساتھ سنگل مدربننا کبھی بھی آسان کام نہیں ہوتا، خاص طور پر جب آپ کے پاس ذمہ دار اور خوبصورت شریک پارٹنرنہ ہو۔ یہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل تر ہوتا جاتا ہے۔ بہت سی رکاوٹیں ہیں لیکن مجھے اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے یہ چیزیں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ کبھی سخت ہونا پڑتا ہے تو کبھی نرم کبھی ان کی سنیں اور کبھی اپنی چلائیں۔

علیزہ سلطان ایک ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں جنہیں اپنے مداحوں اور دوستوں سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔ انہیں ایسی خواتین کی بے مثال حمایت حاصل ہے جو ہمیشہ ان کے حوصلے بلند رکھتی ہیں۔

منال خان کی والدہ اُن کے شوہر کو کیوں پسند نہیں کرتیں؟

فیروز خان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے مداح ان سے ناراض ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اپنے تبصروں کے ذریعے علیزہ سلطان کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters