جویریہ سعود پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک جانی پہچانی سلیبرٹی ہیں۔ ان کے کامیاب ڈراموں میں ”یہ زندگی ہے“، ”نند“، ”پرستان“، ”محبت سترنگی“ اور ”بے بی باجی“ شامل ہیں۔ حال ہی میں سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ”بے بی باجی کی بہویں“ میں ان کی جذباتی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔
جویریہ سعود اس وقت ڈرامہ سیریل ”بجو“ میں اپنی بے مثال پرفارمنس دے رہی ہیں۔
میری شادی نہ ہونے کی ذمہ دار ندا یاسر ہے، اسامہ خان کا انکشاف
جویریہ سعود نے حال ہی میں اپنے شوہر اور مشہور اداکارو پرڈیوسر سعود قاسمی کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی۔ شو میں انہوں نے سعود کے ساتھ اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کردیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا،ہماری شادی ارینجڈ تھی۔ سعود کی بہن نے مجھے غزل کے ایک پروگرام میں دیکھا جہاں ہمارے گھر والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ یہ غزل کی روایتی محفل تھی۔ میں نے عام سالباس پہنا ہوا تھا۔ میں نے شال کے ساتھ ایک سادہ سیاہ جوڑاپہن رکھا تھا۔
جویریہ نے مزید کہا کہ میں اس تقریب کو انجوائے کر رہی تھی جب سعود کی بہن نے مجھ سے رابطہ کیا اور میرا نمبر پوچھا۔ میں نے انہیں اپنا ذاتی نمبر دینے کے بجائے، اپنا لینڈ لائن نمبر اور پتہ شیئر کیا۔ اس وقت میراامریکہ جانے کا ارادہ تھا۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ سعود کی بہن نے اگلے ہی دن ہمیں فون کیا اور ہمارے گھر آنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ سعود اپنی پوری فیملی کے ساتھ ہمارے گھر آئے تھے۔
اپنی شادی میں امجد صابری کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا امجد صابری نے بھی ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنی طرف سے سعود کا پروپوزل لے کر آئے اور اس طرح یہ سب ممکن ہوا۔