ندا یاسر اور اسامہ خان نے حال ہی میں ندا کے شو ”نادان میزبان“ میں ایک دلچسپ مذاق کیا۔

اداکاراسامہ خان اس شو کے مہمان تھے اور انہوں نے نواز خاندان کے تین تفریحی میزبانوں کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔ اسامہ خان نے کچھ دلچسپ دعوے بھی شیئر کئے۔

بشری انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

انہوں نے انکشاف کیا کہ ندا یاسر نے ایک بار عوامی سطح پر اپنے والد کی کوویڈ تشخیص کا انکشاف کیا تھا جبکہ انہیں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں کوویڈ ہے اور اسی طرح ان کی اور زینب شبیر کی منگنی کی افواہیں بھی وہیں سے شروع ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھئے پھیل گئیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب کوئی بھی پروپوزل کے لیے ان سے رجوع نہیں کرتا۔

اسامہ خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور وہ 18 سے 22 سال کی عمر کی لڑکی سے شادی کریں گے۔ جو ان سے 10 سال چھوٹی ہو.

منال خان کی والدہ اُن کے شوہر کو کیوں پسند نہیں کرتیں؟

انہوں نے اپنی آئیڈیل میں ہونے والی خوبیوں کا بھی ذکر کیا کہ وہ ایسی شریک حیات چاہتے ہیں جو اتنی خوبصورت ہو کہ اگر اس کا وزن بڑھ بھی جائے تو وہ خوبصورت ہی نظر آئے۔ اسے گول روٹیاں اور چوکور پراٹھے بنانا بھی آنا چاہیے۔

More

Comments
1000 characters