بھارتی اداکارہ ہمانی شیوی پوری نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت اور شاہ رخ خان کی جانب سے ملنے والے جذباتی سہارا پر کھل کر بات کی۔
حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے بعد کے کٹھن دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان میرے لیے مضبوط سہارا بن گئے تھے۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ہمانی شیوی پوری نے بتایا کہ ان کے شوہر کے انتقال کا زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ تھا، صدمے کے ان دنوں میں کنگ خان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
ہمانی نےکہا کہ شاہ رخ میرے لیے سہارا بنے، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ انہوں نے اس وقت میرا ساتھ دیا جب میں بالکل تنہا رہ گئی تھی۔
چار دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے شیوی پوری نے بتایا کہ ان کی زندگی میں جہاں کامیابیاں آئیں، وہیں ذاتی مسائل نے بھی انہیں خوب آزمایا۔
انہوں نے کہاکہ میری پوری زندگی میں جدوجہد نے مجھے کچھ نیا سکھایا، میرا سفر سیکھنے، بڑھنے اور لوگوں کے تعاون سے بھرا ہوا ہے۔