بالی ووڈ کی دنیا ہمیشہ سے حیرت انگیز خبروں کا گڑھ رہی ہے، اور حالیہ انکشافات نے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
فلم انڈسٹری یا شوبز کی دنیا بھی عجیب دنیا ہے۔ آئے دن خبروں کا بازار گرم رہتا ہے اور کبھی کبھی تو کچھ انکشاف فلمی ستاروں یا آرٹسٹ کے اس جہان فانی سے کوچ کرجانے کے بعد عیاں ہوتے ہیں-
جب بھاگیہ شری کو لگا کہ سلمان خان اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں
ایسی ہی ایک خبر بڑی خبر کے روپ میں سرگرم ہے اور کیوں نہ ہو کے فلم پائیدان کی مشہور و معروف اداکارہ سری دیوی مداحوں کا بہت بڑا حلقہ رکھتی ہیں- دنیا سری دیوی کو بونی کپور کی اہلیہ کے طور پر جانتی ہے اور سرگرم خبر انہیں متھن چکرورتی کی بیگم کے روپ میں لارہی ہے۔ وہ بونی کپور کی ہی نہیں بلکہ متھن چکرورتی کی شریک حیات بھی رہی ہیں۔
سری دیوی اور متھن کی ملاقات فلم ’جاگ اٹھا انسان‘ کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کا آغاز ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ 1985 سے 1988 تک یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ تھا، اور مبینہ طور پر انہوں نے اس دوران شادی بھی کی تھی۔ تاہم، متھن پہلے ہی 1979 میں یوگیتا بالی سے شادی کر چکے تھے، جس کی وجہ سے یہ تعلق زیادہ دیر نہ چل سکا۔
سوناکشی اور ظہیر نے منگنی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟
اداکارہ سجاتا مہتا کے مطابق، سری دیوی اس علیحدگی کے بعد شدید غمزدہ ہو گئی تھیں، لیکن اپنے پروفیشنلزم کے باعث کام پر مکمل توجہ دیتی تھیں۔ سیٹ پر وہ دلجمعی سے کام کرتیں لیکن جیسے ہی کیمرہ بند ہوتا، وہ خاموشی سے الگ ہو جاتیں۔
کوئی کتنا بڑا ہی اداکار کیوں نہ ہو بہرحال انسان ہی تو ہوتا ہے، اور اس پر بھی غم و خوشی کا اتنا ہی اثر ہوتا ہے جتنا کسی بھی انسان پر ہوسکتا ہے۔ کوئی تعلق ختم ہونا بہرحال انسان کو ایک غمزدہ کیفیت میں لےجاسکتا ہے اور کام کے سیٹ پر کردار سے انصاف کرنا یقینا بہت ہمت کا کام اور پروفیشنلزم ہے- ایسی ہی کیفیت کا ذکر سجاتا مہتا نے سری دیوی کے حوالے سے کیا-
بعدازاں، 1987 میں سری دیوی کی بونی کپور سے قربتیں بڑھیں یہ ایک دوسرے کے قریب آئے ، 1988 میں ان کی متھن چکر ورتی سے شادی منسوخ ہوگئی ، اور 1996 میں بونی کپور اور سری دیوی نے شادی کرلی۔ اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں، جھانوی اور خوشی پیدا ہوئیں۔ سری دیوی نہ صرف ہندی فلموں بلکہ جنوبی فلم انڈسٹری کی بھی ایک کامیاب ترین اداکارہ مانی جاتی تھیں، اور ان کا شمار 80 اور 90 کی دہائی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔
یہ انکشافات نہ صرف سری دیوی کی زندگی کے ایک غیر معروف پہلو کو سامنے لاتے ہیں بلکہ بالی ووڈ کی پیچیدہ اور رنگین دنیا کی ایک جھلک بھی پیش کرتے ہیں، جہاں چمک دمک کے پیچھے کئی جذباتی کہانیاں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی یہ ٹاپ اسٹار اداکارہ 2018 میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔