شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان اپنی نئی گرل فرینڈ لاریسا بونسی کے ساتھ نئے سال کی تقریب میں دیکھے جانے کے بعد سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی لریسا بونیسی نامی دوشیزہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب گذشتہ شب سال نو کے جشن پر دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔

جب بھاگیہ شری کو لگا کہ سلمان خان اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں

افواہوں کے مطابق کہ نئے سال کے موقع پر آریان خان اور لارسا بونسی کو شہر میں ایک ساتھ گھومتے پھرتےخوشگوار وقت گزارتے ہوئے اورسال نو کے جشن کو بھر پور طریقے سے مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

نئے سال کے جشن کی تقریب میں آریان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ لارسا بونسی کے ساتھ تقریب میں پہنچے تھے۔اس پارٹی کی میزبانی آرین کے برانڈ نے کی تھی۔ دونوں کو پارٹی کے مقام پر داخل ہوتے دیکھا گیا۔

نواز شریف کے پوتے کی شادی، بھارتی شخصیت چند گھنٹے کیلیے آکر واپس بھارت روانہ

آریان خان اور لاریسا بونسی نے پارٹی میں ایک سجیلا روپ دکھایا۔ پنڈال میں داخل ہوتے ہی ان کی ایک ساتھ تصویر کھنچوائی گئی۔ اس مقام پر تعینات پاپرازی کی طرف سے بہت سی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شیئر کی گئیں۔

آریان ایک کلاسک سفید ٹی شرٹ اور جیکٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ ٓمیں ملبوس تھے۔ دوسری جانب لاریسا بونیسی نے چمکدار گلابی لباس سفید جیکٹ اور سلور ہیلس کے ساتھ پہنا تھا۔

لارسا نے چند دوستوں کے ہمراہ تقریب میں پہنچی اور میڈیا کے سامنے پوز دینے سے بچنے کی کوشش کرتی رہی۔ جبکہ آریان اپنے محافظوں کے ساتھ تھے

یادرہے کہ لاریسا ایک برازیلین ماڈل ہیں۔ وہ تامل اور ہندی فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ دوسری جانب، آریان خان شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ایک بلا عنوان سیریز کے ساتھ بطور تخلیق کار ہدایتکار اپنے ڈیبیو کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کی سیریز 2025 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔

More

Comments
1000 characters