پاکستان کی ڈرامہ آرٹسٹ منال خان نے انکشاف کہا کہ شروع میں ان کی والدہ احسن محسن سے ان کی شادی کے خلاف تھیں۔
منال خان اور احسن محسن اکرام ایک کامیاب جوڑی ہیں۔ وہ ایک خوشگوار زندگی گذار رہے ہیں۔ ان کی شادی 10ستمبر 2021 کو ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
اپنی عمر سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو نادیہ خان کا منہ توڑ جواب
منال خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی جڑواں بہن ایمن خان کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی والدہ سے احسن خان کا ذکر کیا تو انہوں نے مجھے اس سے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔
منال کا کہنا ہے کہ اس کے بعد میں نے اپنے والد کو اپنی پسند کا بتایا تو وہ فورا راضی ہوگئےاور انہوں نے اس شادی کے لیے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔
نیلم منیرنےکاسمیٹک سرجری کرنے والی اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
منال خان اور ایمن خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد انہیں ہر معاملے میں بہت سپورٹ کرتے تھے۔ وہ خود بھی اداکار بننا چاہتے تھے لیکن پھرپولیس کی لائن جوائن کر لی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ہم دونوں بہنوں کو انڈسٹری میں متعارف کرونے والے بھی ہمارے والد ہی تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہم خود مختار ہوں اور آج ہم جس مقام پر ہیں وہ انہی کی سپورٹ کی بدولت ہیں۔