بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی منگنی کے 2 سال مکمل ہونے پر آسٹریلیا میں اپنے ہنی مون کے دوران ایک ساتھ اسکائی ڈائیونگ کرکے مگنی کی سالگرہ کا جشن منایا ۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے اسکائی ڈائیونگ ایڈونچر کی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

والد سے متعلق نازیبا بیان پر سوناکشی ’شکتی مان‘ پر برہم

سونا کشی سنہا کی جانب سے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں لو برڈز ظہیر اور سوناکشی کو آسٹریلیا میں اپنے ہنی مون کے دوران ایک اور دلچسپ ایڈونچر انلاک کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے کود کر ہوا میں ’راک، پیپر، سیزر‘ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ’30 دسمبر 2022 کو ہماری منگنی ہوئی تھی جس کے 2 سال بعد ہم نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی منگنی کا سالگرہ کا جشن منانے کا فیصلہ کیا‘۔

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

اداکارہ نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’میں زندگی کے سب سے بہترین سال 2024 کو بہت خوش دلی سے الوداع کہہ رہی ہوں، اب دیکھنا یہ ہے کہ 2025 نے ہمارے لیے اپنی جھولی میں کیا رکھا ہے، سب کو نیا سال مبارک ہو‘۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا رواں سال 23 جون کو ظہیر اقبال کے ہمراہ اپنی سول میریج کے بعد سے ہی اپنی ہنی مون وائبز کے ساتھ مداحوں کیلئے خوبصورت کپل کولز سیٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

More

Comments
1000 characters