نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی اورچند گھنٹے بعد روانگی ہوگئی۔

جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات بھی زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔

جاتی امراء میں نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تیاریاں جاری

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب

ذرائع کے مطابق بھارتی بزنس مین جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپسی کا سفر اختیار کرلیا۔

نواز شریف اور ان کے خاندان کو بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت جندل اور ان کی فیملی نے شادی کی مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ جندل اور ان کی فیملی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے چند گھنٹے کے لیے ممبئی سے لاہور پہنچی تھی جوکہ اب روانہ ہوچکی ہے۔

More

Comments
1000 characters