پاکستانی خوبرو اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی دوروز قبل شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویرکے خوب چرچے ہیں۔

بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

تقریبات میں دلہا دلہن کے علاوہ شوبز کے چمکتے ستاروں کی شرکت نے محفل کی رونق بڑھادی۔

اس موقع پر شہریار منور اور ان کی اہلیہ کا خوبصورت عروسی جوڑا بھی تقریب میں مرکز نگاہ بنا رہا لیکن اس جوڑے کی ہوشربا قیمت جان کر آپ بھی یقیناً دنگ رہ جائیں گے۔

شادی کی سالگرہ، ریحام خان دوبارہ دلہن بن گئیں

ماہین صدیقی اپنی بارات کے روز کوٹی کے ہمراہ گولڈن رنگ کا خوبصورت اور کامدار لہنگا چولی زیب تن کیےہوئے انتہائی جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اداکار شہریار منور نے بھی اس موقع پر براؤن اور گولڈن کے امتزاج سے تیار کوٹ اور پینٹ پہن کر خوبصورت دکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

شہریار منور اور ماہین کے عروسی لباس پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا شاہکار ہیں۔

میڈیا کے مطابق ماہین صدیقی کے عروسی لباس کی قیمت 60 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

More

Comments
1000 characters