سردیوں کے موسم میں لباس کے ساتھ ساتھ کھانے کی عادات میں بھی بڑی تبدیلی دیکھے کو ملتی ہے۔ جن چیزوں سے گرمیوں میں فائدہ ہوتا ہے انہیں سردیوں میں استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
عموما لوگوں میں سردیوں کے حوالے سے کافی الجھن پائی جاتی ہے۔ کچھ پھلوں کو سردیوں میں کھانے سے منع کیا جاتا ہے جیسا کہ کیلا۔ کیلے سے متعلق عام خیال ہے کہ اسے کھانے سے نزلہ زکام اور کھانسی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جانتے ہیں کہ اس معاملے میں کتنی سچائی ہے۔ اور سردیوں میں حقیقتا کون سے پھل کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
عام خیال ہے کہ سردیوں میں کیلا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ کیلا کھانے سے نزلہ زکام میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اس میں کوئی سچائی نہیں یے سردیوں میں کیلا کھانا اتنا ہی مفید ہے جتنا کہ دوسرے موسموں میں ۔ تاہم بعض صورتوں میں کیلا کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ جیسے سردی، گلے میں انفیکشن، درد جیسی کوئی شکایت ہوتو ایسی صورت میں کیلا نہ کھایا جائے۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو بھی سردیوں میں رات کو کیلا نہیں دینا چاہیے۔
سردیوں میں کن پھلوں کو کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے
سردیوں میں بازار میں کئی پھلوں کی ورائٹی دستیاب ہوتی ہے۔ تاہم ان میں سے کچھ پھل ایسے ہیں جنہیں س موسم میں نہیں کھانے چاہیے۔
اگرآپ کے گلے میں خراش ہے یا کھانسی نزلے زکام کی شکایت ہے تو آپ کو پھلوں جیسے انگور، اسٹرا بیری۔ کھیرا۔ تربوز ، ناریل کا پانی، اور ایوکاڈو سے پرہیز کرنا چاہیے، دراصل ان میں سے اکثر پھلوں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہےجو سردیوں میں درپیش مسئلوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اس لیے اسے عام طور پر کھانے سے گریز کرنا چاہیے خاص طور پر رات کے وقت۔