سلمان خان کے جام نگر کے دورے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں۔ فوٹیجز میں ’سکندر‘ اسٹار کو اننت امبانی کے ساتھ ایک مال میں اور بعد میں ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شاندار تقریب میں اپنی 59ویں سالگرہ منائی۔ ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ جشن کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

سلمان خان نے میکا سنگھ کے گانے سے لفظ ’کترینہ‘ نکلوا دیا، وجہ کیا تھی؟

اب ان کی اور ویڈیوز بھی سا منے آئی ہیں جن میں سلمان کو بھارت کے کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے ساتھ جام نگر مال کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بعد میں رادھیکا مرچنٹ کو بھی اسٹیج پر ان کے ساتھ شامل ہوتے دیکھا گیا، جب کہ سلمان نے وہاں موجود ہجوم سے خطاب بھی کیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہوتی ویڈیو میں سلمان خان اور اننت امبانی کو جام نگر کے ایک مال کے اندر چہل قدمی کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔

ہنی سنگھ نے ’ڈیٹنگ‘ کیلئے اپنی خفیہ تکنیک بتا دی

بعد میں انہیں سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا کیونکہ لوگوں کاایک بہت بڑا ہجوم ان کے ارد گرد جمع ہو گیا تھا اور وہ خوشی سے چلاتے ہوئے تصویریں کلک کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

سلمان نے مسکراتے ہوئے اپنے مداحوں کی طرف اشارہ کیا۔ ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سپراسٹار ایک ایسکلیٹر پر کھڑے ہوتے ہی اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں ’سکندر‘ اسٹار سیاہ ٹی شرٹ اور جینز کے اوپر لیئرڈ شرٹ میں نظر آرہا تھا، جبکہ اننت امبانی نے پرنٹ شدہ شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا۔

ایک اور کلپ میں سلمان خان اور اننت کو ہجوم سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پراننت امبانی کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر شامل ہوئیں۔

سپر اسٹار نے جام نگر کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اتنی خوبصورت جگہ پر رہائش پذیر ہیں۔ “آپ لوگ یہ خوش قسمت ہیں کہ آپ جام نگر میں رہتے ہیں۔ میں اس جگہ پر آتا ہوں لیکن آپ یہاں رہتے ہیں۔ اتنی خوبصورت جگہ۔ یہ جنت ہے۔ مجھے آپ لوگوں پر رشک آتا ہے، بھائی جان نے کہا۔

جام نگر میں سلمان خان کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا ایک ویڈیو اتل اگنی ہوتری نے شیئر کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سپر اسٹارنے اپنی بھانجی آیت کو بازوؤں میں پکڑے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سلمان کے خاندان کے افراد بشمول ماں سلمیٰ خان، ہیلن، بہن ارپیتا خان شرما، آیوش شرما، الویرا خان اگنی ہوتری، بھانجے ارہان خان اور نروان خان کو تالیاں بجاتے اور سالگرہ کا گانا گاتے دیکھا گیا۔ کیک کاٹنے کے بعد سب نے مل کر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اگلی بار اے آر مروگاداس کی آنے والی فلم ”سکندر“ میں نظر آئیں گے، جس میں رشمیکا منڈنا ساتھ ہیں۔ یہ فلم 2025 کی عید پر ریلیز ہوگی، اور اس کے ٹیزر کی رونمائی ہفتے کے روز کی گئی۔ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں سلمان خان نے لکھا، ’’آپ سب کی سالگرہ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔ امید ہے کہ آپ کو سکندر کا ٹیزر پسند آیا ہو گا۔ #سکندرٹیزر۔

More

Comments
1000 characters