ایک صدی قبل 1925 میں دنیا میں ایک معروف سائنسدان اور موجد پروفیسر آرچیبالڈ مونٹگمری لو گزرے ہیں، جنہوں نے 2025 کے حوالے سے کچھ پیش گوئیوں کی تھیں۔ ان کی پیش گوئیوں میں اکثر سچ ثابت ہوچکی ہیں۔

پروفیسر آرچیبالڈ مونٹگمری لو کی بہت سی پیش گوئیاں، جو اس وقت ”تصوراتی اور غیر حقیقی“ سمجھی جاتی تھیں، آج حقیقت بن چکی ہیں۔

لیونارڈو ڈا ونچی کی 5 حیران کن اور جدید ایجادات

پروفیسر لو نے پیش گوئی کی تھی کہ لوگ ریڈیو الارم گھڑیوں پر جاگیں گے، اپنے دن کا آغاز ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی خبروں سے کریں گے، اور چلنے والی فٹ پاتھ اور سیڑھیاں استعمال کریں گے جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔

انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ ٹیلی ویژن اور لاؤڈ سپیکراخبارات کی جگہ لے لیں گے اور لوگ ایک بٹن دبانے پر عالمی خبریں حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے خودکار ٹیلی فون، خفیہ کیمرے اور دماغ سے دماغ تک مواصلات جیسے تصورات متعارف کروائے۔

خواتین کے لباس میں تبدیلی اور پیدائش سے پہلے جنس کا تعین بھی ان کی پیش گوئیوں میں شامل تھا۔

لو نے بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے ہوا اور پانی سے توانائی حاصل کرنے کے بارے میں بات کی، جو آج کے دور میں ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے ممکن ہوچکی ہے۔

مسلمانوں کی وہ 5 ایجادات جنہوں نے دنیا بدل کر رکھ دی

پروفیسر لو کی پیش گوئیوں میں شامل بہت سے تصورات آج کی ٹیکنالوجی اور طرز زندگی سے ملتے جلتے ہیں، جیسے خودکار آلات، صحت اور تندرستی کے رجحانات، اور مشینوں کا استعمال جو انسانی زندگی کو آسان بناتی ہیں۔

اب جبکہ ان کی بہت سی پیش گوئیاں حقیقت بن چکی ہیں، لیکن ان کی بعض باتوں کو ان کے دور میں لوگوں نے غیر حقیقی سمجھا اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

غور طلب بات یہ ہے کی انتہائی تیزی سے تبدیل ہوتی اس دنیا میں آج کی ٹیکنالوجی مستقبل میں کیا شکل اختیار کرے گی۔

More

Comments
1000 characters