انوپم متل اور امن گپتا جو شارک ٹینک انڈیا کے ججز انوپم متل اور امن گپتا جو نے حال ہی میں انفلوئنسر شارن ہیگڈے کے ساتھ گفتگو کے دوران شارک ٹینک پاکستان کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کیے ہیں۔

امن گپتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے شارک ٹینک پاکستان کے صرف مختصر کلپس دیکھے ہیں، انہیں کچھ حصے دلچسپ لیکن الجھن پیدا کرنے والے محسوس ہوئے۔

بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

انوپم متل نے کہا کہ بھائی، ہو رہا کیا وہاں پر؟انہوں نے کہا، “سچ بتاؤں تو، جتنا تھوڑا دیکھا ہے، وہ واقعی مزاحیہ تھا کیونکہ کچھ بنیادی اور تکنیکی غلطیاں تھیں۔

دونوں ججز نے ایک وائرل واقعہ پر خاص طور پر توجہ دلائی، جہاں ایک امیدوار نے 3 فیصد ایکویٹی کے بدلے 300 کروڑ پاکستانی روپے کی درخواست کی جسے انہوں نے غیر حقیقی مطالبہ قرار دیا

بھارتی اداکارہ کی بے قابو گاڑی کام میں مصروف مزدوروں پر چڑھ دوڑی۔

متل نے زور دیا کہ خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان جیسے پڑوسی ممالک میں اقتصادی ترقی پرتوجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیداواری عمل نہ ہو نےکے باعث اقتصادی جمود جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شارک ٹینک پاکستان جیسے اقدامات ملک میں جدت اور پیداواریت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ متل نے تجویز دی کہ ایسے پلیٹ فارمز ملک کی معیشت کو مثبت سمت میں لے جانے کے لیے متاثر کر سکتے ہیں، جس کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔

شارک ٹینک ایک مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ہے جس میں مختلف کاروباری افراد اور انٹرپرینیورز اپنے کاروباری آئیڈیاز اور منصوبے پیش کرتے ہیں، یہ شو انویسٹمنٹ کے خواہشمند افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ معروف سرمایہ کاروں، جنہیں ”شارکس“ کہا جاتا ہے، سے سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شارک ٹینک کا آغاز 2009 میں امریکا سے ہوا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوتا گیا اور کئی ممالک نے اس شو کو اپنے طرز پر بنایا جس میں بھارت بھی شامل ہے۔

پاکستان میں بھی شارک ٹینک اسی بین الاقوامی شو کا تسلسل ہے، جسے پاکستانی انداز میں روایتی فارمیٹ میں ہی پیش کیا جارہا ہے اور وہ آہستہ آہستہ مقبولیت بھی حاصل کررہا ہے۔

More

Comments
1000 characters