بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان اپنی فلموں اور انٹرویوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

وہیں ایک انٹرویو میں اداکار کارتک آریان نے ایک ساتھی اداکارہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ بوس و کنار کے سین جان بوجھ کر غلطیاں کیں تاکہ سین ری ٹیک کیا جائے۔

کارتک آریان نے انکشاف کیا کہ ایک فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بوس و کنار کا سین شوٹ کرانے کے لیے 37 بار ری ٹیک کروایا، تب جا کر سین فائنل کیا گیا۔

’اینیمل‘ کی ’بھابھی 2‘ ترپتی ڈمری کے فحش مناظر دیکھ کر ان کے والدین کی کیا حالت تھی؟

کارتک آریان کے مطابق یہ سبھاش گھئی کی فلم ’’کانچی‘‘ تھی جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رشی کپور اور متھن چکرورتی جیسے سینئر اداکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس رومانوی فلم میں کارتک آریان کے مقابل مرکزی اداکارہ مشٹی چکرورتی کے ساتھ بوس و کنار کا ایک سین تھا۔

کارتک آریان نے 1000 کروڑ کلب میں جگہ بنالی، ٹاپ 20 سپر اسٹارز میں شامل

کارتک آریان نے انکشاف کیا یہ سین 37 مرتبہ ری ٹیک کروانے کے بعد ’اوکے‘ ہوا تھا۔ بالی ووڈ اسٹار نے دعویٰ کیا کہ مشٹی چکرورتی اس سین کے شوٹ کے دوران جان بوجھ کر غلطیاں کررہی تھیں، تاکہ سین ری شوٹ ہو۔ یوں تین درجن ری ٹیک کے بعد بوس و کنار کا یہ سین اوکے ہوسکا۔

واضح رہے کہ کارتک آریان کئی بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں پیار کا پنچ نامہ، لکا چھپی، لو آج کل ، بھول بھلیاں 2 ، بھول بھلیاں تھری شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters