کانوں کے روزانہ مساج سے صرف سننے کی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی ہے، بلکہ ذہنی مسائل دور ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کانوں کے مساج کے فائدے جانیے۔

کانوں کا مساج کرنا سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن اگر روزانہ انہیں مساج کرنے کی عادت ڈالی جائے تو کانوں کی صحت کے حوالے سے کئی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔

بالوں کی افزائش کے لیے کوکونٹ ملک کو کیسے استعمال کیا جائے؟

اگر آپ کے کانوں میں سیٹی بجتی ہے یا سر میں درد رہتا ہوروزانہ ہمارے بتائے گئے طریقوں سے کانوں کا مساج کریں اور جانیے کہ کون سامساج ذہنی تناو سے لے کر سردرد تک کے مسائل کو ختم کر سکتا ہے۔

کانوں کا مساج کرنے کا طریقہ

ٹی بیگ والی چائے پینے والے ہوشیار!!! سائنسدانوں کو اندر سے کیا ملا؟

ہلکے ہاتھوں سے کانوں اور اسکے اردگرد کے حصوں کا مساج اعصابی نظام کو تقویت پہنچا کر انہیں متحرک کرتا ہے۔ جس سے کئی طرح کے مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔ شہادت اور اس کے برابر والی انگلی کی مدد سے V کا نشان بنائیں اور دونوں کانوں کو اس کے درمیان رکھ کر ہلکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ایسا کرنے سے کانوں کے ارد گرد کے محرک میں اضافہ ہوتا ہے اور کان کے کئی مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔

سیٹی کی آواز آنا بند ہو جاتی ہے

اگر کسی کے کانوں میں مسلسل سیٹی کی آواز سنائی دے رہی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے کانوں کا مساج کرے کیونکہ ایسا کرنے سے کانوں میں سیٹی آنے کی آوازکم ہوجاتی ہے اور سننے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

ذہنی تناو کم ہوجاتا ہے

ہمارے کان میں بہت سے ایکٹو پریشر پوائنٹس ہیں جنہیں دبانے سے اعصابی نطام پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ جس سے آپ کو آرام محسوس ہوتا ہے اور جب کان کا مساج کیا جاتا ہے تو آپ کو تناو دور ہوتا محسوس ہوگا۔

سستی اور تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے

اکثر سستی اور تھکاوٹ ہوتو چائے یا کافی کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اگر روزانہ صبح وشام کان کا مساج کیا جائے تو سستی اور تھکاوٹ جیسے مسائل سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سردرد دور ہوجاتا ہے

سردرد سے پریشان لوگوں کو کو پرسکون رہنا ہو تواسے چاہیے کہ روزانہ کانوں کا مساج کریں۔مسلسل کان کا مساج کیا جائے تو سرمیں درد کی شکایت رفتہ رفتہ کم ہو جاتی ہے۔

ذہن کو پر سکون رکھتا ہے

کانوں کومساج کرنے سے دماغ میں اینڈورفن ہارمونز خارج ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ذہن زیادہ پرسکون محسوس ہوتا ہے۔۔

More

Comments
1000 characters