سال کے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ سیاہ چاند شمسی مہینے کا محض دوسرا نیا چاند ہوتا ہے۔ یا گہری رنگت کا چاند ہوتا ہے۔ سیاہ چاند کی رنگت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آتا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا۔
اگرچہ فلکیات کی اس حوالے سے کوئی سرکاری اصطلاح نہیں ہے، تاہم بہت سے شوقیہ ستارے دیکھنے والے اور ماہر فلکیات اس غیر معمولی واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیاہ چاند آج بروز 30 دسمبر 2024 کو مشرقی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 27 منٹ پر نمودار ہوگا۔ امریکہ میں لوگ اسے 30 دسمبر کو دیکھیں گے، جب کہ یورپ، افریقہ اور ایشیا کے لوگ اسے 31 دسمبر کو دیکھیں گے۔ پاکستان اور بھارت میں 31 دسمبر کی رات 3:57 پر کالا چاند دیکھ سکیں گے۔
چاند پر پراسرار اشیا کے ٹکراؤ اور پھوٹنے والی روشنی نے دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو الرٹ کردیا
کالا چاند کیسے ظاہر ہوتا ہے؟
ایک نیا چاند اُس وقت ہوتا ہے جب سورج اور چاند سیدھ میں ہوتے ہیں، اور چاند کا روشن پہلو زمین سے دور ہوتا ہے، جو اسے پوشیدہ بنا دیتا ہے۔ چونکہ چاند ہر 29.5 دن میں زمین کے گرد چکر لگاتا ہے، اس لیے کبھی کبھی ایک مہینے میں دو نئے چاند ہوتے ہیں، جنہیں ”بلیک مون“ کہا جاتا ہے۔ بلیک مون کے دوران، چاند اس وقت تک نہیں دیکھا جا سکتا جب تک کہ سورج گرہن نہ ہو۔
خلاباز چاند پر اتارنے کا امریکی پروگرام تاخیر کی نذر
اگرچہ سیاہ چاند خود سے ظاہر نہیں ہوتا لیکن رات کے وقت آسمان پر اس کے اثرات ظاہر ہوں گے۔ یہ تاریکی ہمیں ستاروں، سیاروں اور یہاں تک کہ دور کی کہکشاؤں کو زیادہ واضح طور پر دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔