اکثر مرد باپ بننے کے بعد موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں، جو کہی ایک ایسی بات ہے جس پر عام طور پر غور نہیں کیا جاتا۔
یہ طبی طور پر ثابت شدہ ہے کہ ماں بننے کے نو ماہ کے دوران ایک عورت کے وزن میں کم از کم 35 پونڈ تک کا اصافہ دیکھا گیا ہے جوکہ ایک فطری باتہے کیونکہ حمل کی مدت میں عورت کا جسم مختلف قسم کی تبدیلیوں کا سامنا کرتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سگریٹ چھوڑنے والے موٹے کیوں ہو جاتے ہیں؟
اب جدید تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا کہ جس طرح عورت کے وزن میں ماں بننے کےبعد اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح مردوں کے وزن میں بھی باپ بننے کے بعد اضافہ ہوتا ہے اور وہ بھی موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
مرد باپ بننے کے بعد موٹے ہوتے ہیں
ڈاکٹر کریگ ایف گارفیلڈ جن کا تعلق یونیورسٹی آف نارتھ ویسٹرن امریکہ سے ہے۔ جن کی تحقیق کے مطابق مردوں کی اکثریت کا وزن ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد واضح طور پر بڑھ جاتا ہے۔
ان کی یہ تحقیق امریکی جرنل آف مین ہیلتھ میں شائع ہوئی، جس میں انہوں نے مختلف مردوں پر تحقیق کے بعد اس بات کا انکشاف کیا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد جس طرح ماں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اسی طرح مردوں کے وزن میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈاکٹر کریگ کے مطابق انہوں نے تقریبا دس ہزار مختلف عمر کے مردوں پر تحقیق کی، جس میں انہوں نے یہ چیز واضح طور پر نوٹ کی کہ تیس سال کی عمر کے بعد مردوں کا میٹا بولزم سست ہو جاتا ہے۔جس کے سبب ان کے وزن میں اصافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
مگر ایسے مرد جو کہ باپ بنے ان میں یہ اضافہ ان مردوں کی نسبت زیادہ تھا جو کہ باپ نہیں بنے۔
وزن کم کرنے کا قدرتی لیکن مزیدار طریقہ
ڈاکٹر کریگ کے مطابق زیادہ تر مردوں کا پہلے بچے کی پیدائش کے بعد تقریباً ساڑھے چار پونڈ تک وزن بڑھا۔
تحقیقات سے اب تک اگرچہ کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی، جس سے یہ ثابت ہو کہ مرد باپ بننے کے بعد موٹے کیوں ہوتے ہیں۔
مگر ڈاکٹر کریگ کا یہ ماننا ہے کہ باپ بننے کے بعد مرد کی طرز زندگی میں واضح فرق پیدا ہوتا ہے۔ اس کی زندگی میں اس سے بھی زیادہ اہمیت اس کے خاندان کی ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی جانب سے لاپرواہ ہو جاتا ہے، جو اس کے وزن کے بڑھنے کا سب سے بڑا سبب ہوتا ہے۔
کیونکہ اب وہ جم جانے کے بجائے آفس میں زیادہ مصروف ہوجاتا ہے، فکر مندی سے ذیابیطس کا شکار ہوجا ہوجاتا ہے۔ مرد بچے کے ساتھ پارک جانے کو ترجیح دیتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بچے کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ آئسکریم اور چیزیں کھانا اس کی سب سے بڑی تفریح ہوتی ہے یہی تمام چیزیں اس کے وزن میں واضح اضافے کا سبب بنتی ہے۔
موٹے افراد کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں، تحقیق
ڈاکٹر کریگ کی یہ تحقیقات درحقیقت ان افراد کی آنکھیں کھولنے کیلئے ہے۔ جو باپ بننے کے بعد اپنی دیکھ بھال ترک کردیتے ہیں اور موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں، اور پھر کولیسٹرول بڑھنے کے سبب دل کی بیماری اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایسے تمام افراد کو اپنے بچوں کی خاطر اپنا خیال رکھنا چاہئے اور وزن کو بڑھنے سے روکنا چاہئے۔