9/11 کی پیشگوئی کرنیوالے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے سیارے سے باہر ایلینز کے ثبوت کی تصدیق ہوجائے گی۔
دنیا میں بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق کا وجود ہے، امریکا سمیت مختلف ممالک میں خلائی مخلوق سے متعلق روزانہ کچھ نہ کچھ انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی فوٹیجز میں بھی خلائی مخلوق کے موجودگی کے دعویے کیے جاتے رہتے ہیں، تاہم ابھی تک کسی واضح تحقیق سے معلوم نہیں چل سکا کہ آیا خلائی مخلوق واقعی دنیا کا چکر لگاتے ہیں یا پھر یہ لوگوں کا صرف خیال ہے۔
اسی حوالے سے عالمی واقعات کی پیشگوئی کرنے والے ڈیرل انکا نے کہا ہے کہ دوسرے سیاروں پر رہنے والے انسانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے آئیں گے، اور یہ ثابت کریں گے کہ کائنات میں انسان تنہا نہیں ہے۔
ڈیرل انکا پیشے کے اعتبار سے ایک لکھاری ہیں ساتھ ہی وہ روحانیت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں جو مراقبہ کے ذریعے اس بات کی تہہ تک پہنچے ہیں کہ خلائی مخلوق کا ظہور آئندہ 2 سالوں میں ہوگا۔
خلائی مخلوق سے بات کرنے کیلئے 5 بہترین امیدوار کون؟ اے آئی کی لسٹ میں ملالہ یوسفزئی کا نام بھی شامل
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق ہمارے سیارے کو نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ یہ اس مصیبت زدہ سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
انسانی راز خلائی مخلوق تک پہنچانے کیلئے مصنوعی ذہانت کو خلا میں بھیجنے کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ 2026 کے آخر یا 2027 کے اوائل تک کچھ ایسا بڑا ہوگا جس سے لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہم کائنات میں تنہا نہیں ہیں۔