یو یو ہنی سنگھ جن کا شمار بھارت کے بڑے موسیقاروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے چند حیران کن راز افشا کئے ہی.

اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والے ہنی سنگھ نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ڈاکیومنٹری، Yo Yo Honey Singh: Famous میں اپنی زندگی کے چند چھپے ہوئے پہلووں کا انکشاف کیا ہے۔ جس میں اپنے تعلقات، شادی اوراپنی ذہنی صحت شامل ہے۔

دعا لیپا نے اپنا جیون ساتھی چن لیا

ایک انٹرویو میں جب ہنی سنگھ سے بطور سیلیبریٹی ڈیٹنگ میں پیش آنے والی مشکلات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ بہت مشکل ہے کیونکہ ایک انڈین سیلیبریٹی کے لیے کسی انڈین لڑکی کو ڈیٹ کرنا آسان نہیں۔ وہ پہلے ہی آپ کو جانتی ہے۔

ہنی سنگھ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نےلوگوں سے ملنے کے لیے ایک مخصوص مقام کا انتخاب کیا ہوا ہے ایک ایسی جگہ جہاں انہیں کوئی نہ جانتا ہو۔ اور ان کا خفیہ نام ہے ’ماہر!‘

گووندا اپنی بیٹی کے لیے کیوں فکرمند رہتے تھے؟

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے نام کو مہینوں تک پوشیدہ رکھتے ہیں اور ایسا انہوں نے کئی بار کیا ہے اور مہینوں بعد پھر اپنی اصلیت بتاتے تھے۔

گلوکار نے کہا کہ کہ میں نے جو کیا شدت سے کیا لیکن وہ ماضی کا حصہ تھا اب ایسی چالاکیاں کام نہیں آتیں کیونکہ اب میں کسی کی سچی محبت میں گرفتار ہوں۔

خیال رہے کہ یو یو ہنی سنگھ نے اپنی پہلی شادی شالنی تلوار سے کی تھی لیکن شادی کے 11 سال بعد 2022 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

طلاق کے بعدہنی سنگھ نے اداکارہ ٹینا تھاڈانی کو ڈیٹ کیا لیکن یہ رشتہ بھیزیادہ عرصے نہ چل سکا اور جوڑے نے 2023 میں علیحدگی اختیار کرلی جس کے بعد اب ہنی سنگھ پنجابی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیرا سوہل کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

ستمبر 2024 میں یو یو ہنی سنگھ نےاداکارہ ہیرا سوہل کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو آفیشل کیا تھا، دونوں کو ایک ساتھ ابوظہبی کے ’اتحاد ارینا‘میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز 2024کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters