نئے سال کا جشن منانے میں دبئی ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا ہے، اس مرتبہ دبئی کی حکومت نے نئے سال کی آمد پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے نئے سال پر محنت کشوں پر انعامات کی بھرمار کردی۔

دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے سونے کے زیورات بطور تحفہ دیے جائیں گے، محنت کش طبقے کی حوصلہ افزائی کے لیے دو نئی گاڑیوں کے تحفے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کہ نئے سال پر دو دن محنت کشوں کے لیے ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا۔

یہی نہیں بلکہ محنت کش طبقے کے لیے 30 فری ٹکٹس دینے کے اعلان کے علاوہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دبئی کے حکام نے محنت کشوں کے دل جیت لئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک محنت کشوں، جفاکش و باہمت مزدوروں اور نے تعمیر کیا ہے، لہٰذا وہ ہمارے پارنٹرز ہیں ہم سب ساتھ مل نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

دبئی کے حکام نے محنت کش و مزدور طبقے کو تقریبات میں شریک ہونے اور انعامات جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئے سال کی تقریبات جبل عل، محسنہ، اور القوز میں منعقد کی جائیں گی۔

More

Comments
1000 characters