پاکستان شوبز کے خوبرو اور نوجوان اداکار شہریارمنور اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
انسٹاگرام میں پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں ان کے ہاتھ میں ان کے نکاح نامے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شہریار منور نے اپنے نکاح کی تقریب میں کریمی شیروانی اور کلا پہنا ہوا تھا جبکہ دلہن ماہین صدیقی نے بھی شہریار سے میچنگ کرتے ہوئے اسی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ دونوں کے چہروں سے ان کی شادی کی خوشی صاف نظر آرہی تھی۔
شہریار منور کی شادی اس ہفتے کا ٹاپ ٹرینڈ رہی، ان کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری تھیں۔
یشما گل کی شادی سے متعلق ’پوسٹ‘ نے مداحوں کو بے چین کر دیا
رواں سال انہوں نےایک انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ، اپنی ہونے والی بیوی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسکا شو بز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بعد میں ان کی اہلیہ ماہین صدیقی منظر عام پر آئیں جو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔ ماہین صدیقی سے ان کی دوستی اور شادی کی قیاس آرائیاں کافی عرصے سے کی جارہی تھیں لیکن دونوں نے اسکی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی۔
اب دونوں نکاح کی تقریب کے بعد شادی کے اٹوٹ بندھن مییں بندھ چکے ہیں۔ مداحوں کوان کی شادی کی مزید تصویروں کا انتظار ہے۔