ٹینا آہوجا نے انکشاف کیا کہ والد گووندا اپنی نوعمری میں ان کی فگر اور وزن پر بہت زیادہ توجہ دیتے تھے جب میرا پیٹ بڑھ رہا تھا تو وہ مجھے وزن کم کرنے کے لیے کہتے تھے۔

بالی ووڈ اداکارہ ٹینا آہوجا اپنے والد گووندا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتی ہیں۔ اس سے قبل ٹینا نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھی تو گووندا کام میں مصروفیت کی بناپر انہیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔

آر جے سمیرن سنگھ کی موت، آخری پوسٹ نے مداحوں کو جذباتی کردیا

اب ایک انٹرویو میں ٹینا نے بتایا کہ کس طرح اں کے والد اپنی نوعمری کے دوران ان کی فگر اور وزن کا بہت خیال رکھتے تھے اور جب ان کا ”پیٹ بڑھ رہا تھا“ تو انہوں نے اپنی بیٹی سے ”وزن کم کرنے“ کو کہا۔

اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب وہ نوعمر تھی، ٹینا نے بتایا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے میراوزن بڑھ گیا تھا، مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ گئی تھی مجھے وہاں کا دودھ اتنا پسند آیا کہ میں سارا دن دودھ اور ہاٹ چاکلیٹ پیا کرتی تھی۔ اس دودھ کی وجہ سے میرا وزن اتنا بڑھ گیا کہ جب ہم سوئٹزرلینڈ سے لندن گئے تو مجھے میری پینٹ فٹ نہیں آرہی تھی۔

اننت امبانی کی شادی میں میکا سنگھ کو کیا افسوس رہا؟

پاپا نے جب مجھے دیکھا تو فورا کہا کہ لڑکیوں کو خوبصورت نظر آنا چاہییے اور اپنے وزن کو کنٹڑول میں رکھنا چاہیے۔ ٹینا نے کھل کر بتایا۔

یاد رہے کہ ٹینا نے سال 2015 میں فلم “ سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اس فلم میں ان کے ساتھ گپی گریوال اور دھر میندر تھے۔ تاہم اس فلم کو کامیابی نہ مل سکی۔ فلم کے فلاپ ہونےکے بعد ٹینا نے اداکاری چھوڑ دی اور پھر کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

More

Comments
1000 characters