مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف انسٹاگرام انفلوئنسر اور فری لانس ریڈیو جوکی سمیرن سنگھ گزشتہ روز اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں، پولیس نے واقعے کو ممکنہ خودکشی قرار دے دیا۔

25 سالہ سمیرن سنگھ، جنہیں انسٹاگرام پر تقریباً سات لاکھ فالوورز کی جانب سے ”جموں کی دھڑکن“ کے نام سے جانا جاتا تھا، نے آخری بار 13 دسمبر کو ایک رییل پوسٹ کی تھی۔

پولیس کے مطابق ان کے ایک دوست، جو ان کے ساتھ رہ رہا تھا، نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

[بالی ووڈ کی مشہور شخصیت ملائکہ اروڑا کے والد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی](httpstrong texts://www.aaj.tv/news/30410101/)

خودکشی سے قبل سشانت سنگھ نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟ حیران کن انکشاف

سمیرن کی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا پیغام تھا: ”بس ایک لڑکی، جس کی ہنسی کبھی ختم نہ ہو اور اس کا گاؤن، ساحل پر قبضہ جماتے ہوئے۔“ یہ الفاظ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے جذباتی یادگار بن گئے ہیں۔

سمیرن اپنی منفرد آواز، شاندار شخصیت، اور جموں و کشمیر کے حوالے سے مثبت پیغام رسانی کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

سمیرن کی موت پر ایک مداحوں نے ان کے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’یہ بات ثابت کرتی ہے کہ انسٹاگرام پر خوش نظر آنے والے لوگ حقیقت میں اداس ہو سکتے ہیں۔‘

More

Comments
1000 characters