فٹ رہنے کے لیے لوگ کیا کیا کرتے ہیں؟ گھنٹوں جم میں پسینہ بہاتے رہتے ہیں، لیکن اگر آپ کو جم جانا پسند نہیں ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ گھر پر آسان ورزشیں کرکے فٹ رہ سکتے ہیں۔
ورزش کرنا ہماری صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور اس کے بہت سے فوائد ہیں، اس مضموں میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ ورزش صحت کے لیے کیوں اہم ہے۔
ورزش کرنے سے دماغی کارکردگی اور یادداشت بہتر ہوتی ہے اگر آپ جم نہیں جانا چاہتے تو گھر پر ہی آسان ورزش کرکے فٹنس حاصل کر سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کم کرنا ہے؟ ورزش کے لیے صرف 20 منٹ نکالیے
اگر آپ صحت مند اور چاک و چوبند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے فٹنس پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے، آج کل خراب طرز زندگی کے باعث کم عمری ہیں میں کئی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اس لئے ڈاکٹر بھی یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے مصروف معمولات سے کچھ وقت نکالیں اورورزش کریں۔
اگر آپ کم عمری میں شوگر اور بی پی جیسی بیماریوں کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو آپ کو روزانہ ورزش کرنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ اگر آپ جم جا کر پسینہ بہانا نہیں چاہتے تو ان 5 طریقوں سے ورزش کر سکتے ہیں۔ ان کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔
کیا واقعی خواتین کو زیادہ ورزش کی ضرورت نہیں؟
ایکٹیوٹی : اپنے روزمرہ کے معمولات میں ایک اصول بنائیں کہ آپ ہر روز ایک آؤٹ ڈور گیم کھیلیں گے، کرکٹ ہو، بیڈمنٹن ہو یا ٹینس، جسمانی سرگرمی اہم ہے۔
چہل قدمی: صبح اور شام کی سیر بہت ضروری ہے، اس سے ہاضمہ ٹھیک رہے گا اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔ اگر آپ صبح اور شام دونوں وقت نہیں چل سکتے تو کم از کم ایک بار ضرور چہل قدمی کریں، تیز چہل قدمی کریں اور روزانہ 10 ہزار قدموں کا ہدف رکھیں۔
انسانی صحت کیلئے ورزش اور خود اعتمادی کتنی ضروری ہے
یوگا : باقاعدگی سے یوگا کریں، آپ گھر پر آسان آسن کر سکتے ہیں۔ آن لائن ویڈیوز کے ذریعے یوگا کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔
آسان ورزشیں: پلنک، اسکواٹس یا پش اپس ایسی آسان ورزشیں ہیں جو گھر پر آسانی سے کی جا سکتی ہیں، ان کے لیے روزانہ آدھا گھنٹہ ضرور نکالیں۔
عادات کو تبدیل کریں : صحت مند عادات کو اپنائیں، جیسے لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کریں، بازار جانے کے لیے پیدل چلیں، موٹر سائیکل یا کار سے نہیں یا آپ سائیکل چلا سکتے ہیں۔