ہانیہ عامر اور فہد مصطفی گزشتہ رات دلاس میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات اور مبارکباد کے سیشن کے بعد زیر بحث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہانیہ عامر ایک گھنٹے کے اندر ہی تقریب کے شرکا کوالوداع کہے بغیر تقریب سے چلی گئیں۔
ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ”کبھی میں کبھی تم“ میں شرجینا اور مصطفیٰ کے روپ میں نظر آنے کے بعد شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ آن اسکرین ہٹ جوڑی ان دنوں امریکہ میں ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ایسے ہی ایک پروگرام کے لیے دلاس میں تھے جہاں بعد میں معاملات خراب ہو گئے۔
جاوید شیخ تجزیہ نگاروں کی نفرت انگیز تنقید پر پھٹ پڑے
ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ الوداع کہے بغیر ہی تقریب سے چلے گئے۔ بعدازاں یہ کہاجانے لگا کہ ہانیہ کا شو کے منتظمین سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں اسٹارز ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے۔
ہانیہ عامر نے اس واقعے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اور ہجوم کی جانب سے ان کی منیجر مائدہ عظمت کے ساتھ بدتمیزی کے بعد وہ ایونٹ چھوڑ کر چلی گئیں۔ جبکہ سامعین کا کہنا تھا کہ اداکار تقریب میں تاخیر سے پہنچے اور پینتیس منٹ بعد چلے گئے۔
حال ہی میں سامعین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مایوسانہ رویے کی شکایت کرتے نظر آئے۔
سامعین میں شامل ایک خاتون نے کہا، “ہم “کبھی میں کبھی تم “ کے اداکاروں کے رویے سے بہت مایوس ہوئے کیونکہ ہم دو گھنٹے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اداکار دیر سے پہنچے اور پھر بڑے رویے کے ساتھ الوداع کہے بغیر چلے گئے، وہ اتنے بڑے بھی نہیں جتنے دوسرے سپر اسٹارز۔
خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں عاجزی کی بہت کمی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ انہیں اپنے ڈرامہ سیریل کے لیے بہت بڑی کامیابی ملی ہے لیکن انہیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کامیابی کے ساتھ آنے والے سپر اسٹارڈم کو کس طرح سنبھالنا ہے۔ اگر وہ نہیں جانتے کہ کامیابی کو کیسے سنبھالنا ہے تو انہیں بڑے پلیٹ فارمز پر نہیں ہونا چاہیے۔
سامعین میں شامل متعدد دیگر افراد نے بھی پاکستانی ستاروں کے نامناسب رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔