نیا سال ہر شخص کی زندگی میں ایک نئی امید لے کر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سال کا پہلا دن زندگی سے بھرپور ہنستے مسکراتے گزارنا چاہتے ہیں۔ تاکہ پورا سال خوشیوں سے بھرپور اپنے خوابوں کی تکمیل کا جوش اور احساس جاگتا رہے۔
اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ اپنے دل کے قریب اور ارد گرد موجود لوگوں کے چہروں پر خوبصورت مسکراہٹ ہوتواپنے بجٹ میں رہتے ہوئے نئے سال پر انہیں یہ پیار بھرے تحائف دے سکتے ہیں۔ یہ تمام گفٹ آئیڈیاز منفرد بھی ہیں اور افورڈ ایبل بھی ہیں۔
سمارٹ واچ
نئے سال کےموقع پر، آپ اپنے خاندان کے کسی فرد یا دوست کو سمارٹ گھڑی تحفے میں دے سکتے ہیں۔ سمارٹ واچ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فٹنس اور لائف اسٹائل کو ٹھیک رکھا جا سکتا ہے۔ آپ کا یہ تحفہ نہ صرف نیا اوراچھا لگے گا بلکہ صحت کا بھی خیال رکھے گا۔
کپڑے
نئے سال پر، آپ اپنے والدین یا دوست کو ان کی پسندیدہ کا کوئی بھی لباس یا کپڑے تحفے میں دے سکتے ہیں۔ یاد رکھیں نئے سال کا پہلا دن روز روز نہیں آتا اس لیے پیسے خرچ کرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ ان کی ضروریات اور خوشیاں کیا ہیں؟
سپا واؤچر
دن بھر کی تھکاوٹ اور تناؤ کو دور کرنے کے لیے، آپ اپنے بجٹ کے مطابق اپنی والدہ یا دوست کو سپا واؤچر گفٹ کر سکتے ہیں۔ سال کے پہلے دن آپ کا تحفہ نہ صرف انہیں خاص محسوس کرے گا بلکہ ان کی تھکاوٹ اور تناؤ کو دور کرکے انہیں تروتازہ محسوس کرنے میں بھی مدد دے گا۔
سفری کٹ
اگر آپ کو یا آپ کے دوست کو سفر کا شوق ہوتو سفر کے دوران استعمال کی ضروری چیزیں تحفے میں دینے کا سوچا جاسکتا ہے۔ ان چیزوں میں ٹریولنگ بیگز، ٹارچ، ہائیکنگ یا ٹریکنگ ٹولز دینے کا آئیڈیا بہتر رہے گا۔
چاکلیٹس
یہ ایک ایسا تحفہ ہے کہ شاید ہی کوئی اسے لے کر خوش نہیں ہوگا۔ بجٹ دوستانہ ہونے کے علاوہ یہ کسی کے بھی چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔ اس لیے نئے سال کی خوشگوار شروعات کے لیے آپ اپنے خاندان اور دوستوں کو چاکلیٹ تحفے میں دے سکتے ہیں۔
چائے یا کافی مگ
اگر آپ کا دوست یا عزیزکافی یا چائے پینے کا شوق رکھتا ہوتو آپ اسے کافی کا مگ تحفے میں دے سکتے ہیں۔ یہ تحفہ جب بھی استعمال ہوگا آپ کے دوست یا چاہنے والے کے ذہن میں آپ کی یاد تازہ کرے گا۔