آپ 100-150 سال پرانے برانڈز کے بارے میں تو سنتے رہتے ہیں اور ان میں سے بہت سے مشہور بھی ہیں۔ لیکن اگر بات کی جائے 200 سال سے زیادہ پرانی برانڈ یا کمپنی کی تو اس کی تلاش کے لیے آپ کو گوگل کا سہارا لینا پڑے گا۔ ایسے میں اگر 1400 سال پرانی کمپنی کی بات ہو تو یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ لیکن دنیا میں ایسی کمپنی موجود ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین کمپنی ہے۔
یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی 578ء میں شروع ہوئی اور 1445 سال پرانی ہے اور کئی صدیوں سے کامیابی سے کاروباری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہے۔ یہ ایک تعمیراتی کمپنی ہے اور جاپان میں ہے۔
چینی سائنسدان چھوٹے آلو کاشت کرنے لگے، کس تباہی کی تیاری ہے؟
کونگو گومی نامی یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی 1400 سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہے۔ اس کمپنی کی بنیاد کورین بلڈر شیگیمٹسو کانگو نے 578 عیسوی میں رکھی تھی۔ تب سے یہ کمپنی مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس دوران اس نے بہت سے مندر اور اہم نشانات بنائے۔ ان میں سے بہت سے وقت کے ساتھ تباہ ہو گئے، لیکن یہ کمپنی اب بھی جوں کی توں کھڑی ہے اور کاروبار کر رہی ہے۔
کوریائی رئیل اسٹیٹ کمپنی کونگو گومی کو جاپان کے شہزادہ شوتوکو نے بدھ مندر بنانے کے لیے بلایا تھا۔ تب سے اس کا ہیڈ کوارٹر جاپان میں ہے۔ جاپان میں کانگو گومی کی تعمیر کردہ بہت سی تاریخی عمارتیں اور مندر ہیں۔ مثال کے طور پر جاپان کا پہلا بدھا مندر جو 593 عیسوی میں بنایا گیا تھا، اوساکا کیسل جو 16ویں صدی میں بنایا گیا تھا، وغیرہ ان عمارتوں کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کمپنی کو تعمیرات میں لکڑی کے استعمال میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔
ناسا کے پارکر پروب نے سورج کے قریب پہنچ کر تاریخ رقم کردی
مشکل وقت سے گزرنے کے بعد سال 2006 میں کمپنی پر شدید مالی بوجھ پڑا اور اسے بیچنا پڑا۔ اب یہ کمپنی تاکاماتسو کنسٹرکشن گروپ کی ملکیت ہے، لیکن آج بھی یہ کمپنی کانگو گومی کے نام سے مزارات اور مندر بناتی ہے۔ کمپنی کی فروخت سے پہلے اس میں تقریباً 100 ملازمین تھے۔
اس کمپنی نے 2 عالمی جنگیں دیکھی جس میں 2 ایٹم بم حملے بھی ہوئے۔ صدیوں سے یہ کمپنی مضبوط کھڑی رہی۔ کمپنی کا انتظام 40 نسلوں کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے، جن کے نام کانگو گومی کے شہر اوساکا میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں 3 میٹر لمبی تختی پر کندہ ہیں۔