تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے بھگدڑ کے دوران زخمی ہونیوالے بچے کو ہوش آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 دسمبر کو حیدر آباد کے تھیٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، فلم پشپا 2 کے پریمئیر کے دوران بھگدڑ مچنے سے 39 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

اس واقعے میں ریوتی کا آٹھ سالہ بیٹا سریتیج بھی شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا تھا اور وینٹیلیٹر پرموجود تھا۔ سریتیج کے والد بھاسکر نے بیٹے کی صحت کے بارے میں ایک امید افزا اپ ڈیٹ شیئر کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھاسکر نے بتایا کہ آخرکار ان کے بیٹے نے 20 دنوں کے بعد اسے ہوش آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کے علاج میں اللو ارجن اور تلنگانہ حکومت نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔

والد نے مزید کہا کہ سریتیج نے ابھی آنکھیں کھولیں ہیں ، تاہم وہ کسی کو نہیں پہچان رہا، ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ اگر گھر والے اس کے ساتھ رہیں اور اسے پکاریں تو وہ انہیں پہچان سکتا ہے، ہم کوششیں کر رہے ہیں لیکن وہ ہمیں پہچان نہیں پا رہا ہے۔

دوسری جانب اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی سریتیج کی صحت کے بارتے میں میڈیا کو بتایا کہ بچہ ہوش میں آچکا ہے اور اب اسے وینٹی لیٹر کی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے تاہم وہ ابھی تک صحتیابی سے بہت دور ہے۔ وینٹیلیٹر ہٹا دیا گیا بچہ آنکھیں کھول رہا ہے ، کسی ڈاکٹروں کے مطابق آٹھ سالہ بچے کے جسم میں کچھ حرکت ہوئی ہے اور وہ وینٹیلیشن یا آکسیجن کی مدد کے بغیر سانس لے رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچہ صرف ابھی آنکھ کھول پارہا ہے اور ہاتھ پاؤں ہلا پارہا ہے ،لیکن وہ ابھی تک اپنے والدین یا رشتے داروں کو نہیں پہچان پا رہا ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ بچے کو ٹیوب کے ذریعے جسم میں غذا پہنچائی جارہی ہے اور گزشتہ 3 روز سے اس کا جسمانی درجہ حرارت بھی نارمل ہے۔

خیال رہے کہ 4 دسمبر کو پشپا 2 کی اسکریننگ میں بھگدڑ مچنے کے بعد ریوتی نامی خاتون کی موت ہوگئی اور ان کے آٹھ سالہ بیٹے کو بھگدڑ میں پھنسنے کے سبب تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters