ہم کبھی ایک جیسے کردار ادا نہیں کریں گے، جنید خان نے خود کو عامر خان سے مختلف قرار دے دیا
جنید خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سے جسمانی اعتبار سے بہت مختلف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں جنید خان سے پوچھا گیا کہ جب ان کا موازنہ ان کے والد سے کیا جاتا ہے تو کیا یہ انہیں بوجھ جیسا محسوس ہوتا ہے؟ جس پر اسٹارکڈ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے موازنہ سے پریشان نہیں ہیں۔
فلم ’شعلے‘ کے حذف شدہ مناظر جو اے آئی سامنے لے آیا
پاپا اور میں جسمانی طور پر بہت مختلف ہیں، اس لیے ہم کبھی بھی ایک جیسے کردار ادا نہیں کریں گے۔ اس لیے یہ مجھے پریشان نہیں کرتا، اور میں نے ابھی تک اس کا تجربہ بھی نہیں کیا ہے۔ جنید نے بتایا۔
جنید نے اس سال کے شروع میں فلم مہاراج سے بڑے پردے پر اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ سدھارتھ پی ملہوترا کی ہدایت کاری اور آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں جنید کو حقیقی زندگی میں 19ویں صدی کے سماجی مصلح کارسنداس ملجی کے کردار میں دکھایا گیا تھا۔
’پشپا 2‘ کے نازیبا سین پر بھارتی سیاستدان نے مقدمہ درج کرادیا
اس سے قبل جنید سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا انہوں نے اپنے والد سے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ پر بات کی؟ جس پر جنید خان نے جواب دیا فلم کے بارے میں اتنی بحث نہیں ہوئی پاپا سے اور ویسے بھی یہ ان کی فلم نہیں ہے اوروہ اپنے کام میں مصروف ہیں۔
وریں اثنا، کام کے محاذ پر، جنید خان کی 2025 میں دو تھیٹر فلمزریلیز ہونے والی ہیں۔ ایک پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نوجوان اداکار نے کہا کہ ، میرے پاس فینٹم فلمز کی پروڈیوس کردہ ایک فلم ہے جو اگلے سال 7 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ ایک دلچسپ فلم ہے جس میں خوشی کپور نے اداکاری کی ہے جو میرے آخری ادوار کے ڈرامے مہاراج سے بالکل مختلف ہے۔
دوسری طرف، ان کا دوسرا پروجیکٹ سنیل پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جو ان کے والد کے پروڈکشن ہاوس کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔