سینئر صحافی و شو میزبان آفتاب اقبال کی دبئی میں گرفتاری کے بعد لاپتا ہونے کی اطلاعات کے دوران ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نئی پوسٹ سامنے آگئی۔

آفتاب اقبال کی ٹیم کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں سینئر صحافی کی بحفاظت گھر واپسی کی اطلاع دی گئی ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ”مشکل وقت ہے لیکن الحمدللہ، ہم ہر اس شخص کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے دعا کی، آفتاب اقبال صاحب بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں“۔

قبل ازیں آفتاب اقبال کی بیٹی عائشہ نور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد آفتاب اقبال کو برطانیہ سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آفتاب اقبال نے شفاعت علی کو ڈھائی گھنٹے کے لئےکمرے میں لاک کیوں کیا؟

انہوں نے بتایا تھا کہ ”وہ میری والدہ کے ساتھ برطانیہ سے واپس آرہے تھے کہ امیگریشن حکام انہیں اپنے ساتھ لے گئے، بعد میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کو متحدہ عرب امارات کے حکام کیجانب سے کلین چٹ مل چکی ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیسے ہیں“۔

سہیل احمد کے ساتھ لڑائی یا نوک جھونک ، آفتاب اقبال نے بتا دیا

علاوہ ازیں آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد سے انکے بڑے بھائی لاپتا ہیں۔

دریں اثنا آفتاب اقبال کو قانونی معاملات میں معاونت فراہم کرنے والے معروف وکیل میاں علی اشفاق نے بھی آفتاب اقبال کی بحفاظت گھر واپسی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”اِس کے باوجود کل رات انہیں دبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا اور اب سے کچھ دیر پہلے گھر خیریت سے روانہ ہو چکے ہیں، مزید آفتاب اقبال صاحب خود آپ بیتی اب سے چند گھنٹے بعد بیان کریں گے“۔

More

Comments
1000 characters