بھارت میں آن لائن فراڈ کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور غیر اخلاقی فلموں کے اداکار کے ناموں سے سرکاری خیرات وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں حکومت نے اداکارہ سنی لیون کے نام پر ماہانہ ایک ہزار روپے وصول کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ میں ایک شخص نے دھوکہ دہی سے ”مہاتری وندن یوجنا“ کے تحت ”سنی لیون“ اور ”جونی سنس“ کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے دس ماہ تک ایک ہزار روپے ماہانہ وصول کئے۔

خون میں لت پت سنی لیون کی تصویر وائرل

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، مہاتری وندن یوجنا کی ویب سائٹ کو اسکین کرنے کے بعد انکشاف ہوا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کو سنی لیون اور خود کو جونی سنس کے نام سے رجسٹر کیا تھا۔

ریکارڈ کی فائلوں میں سے ایک میں ”سنی لیون“ کو سرکاری اسکیم فائدہ اٹھانے والے کے طور پر دکھایا گیا جب کہ ان کے شوہر کا نام ”جونی سنس“ درج تھا۔

اس حوالے سے بستر ضلع کے تلور سیکٹر میں آنگن واڑی (گاؤں کی پنچایت) کی سطح پر یہ درخواست موصول ہوئی تھی۔ فائل میں آنگن واڑی اور ایک اور سپروائزر کے ذریعہ ”تصدیق“ کا ذکر ہے۔

کپڑے ٹھیک کرنے کا عجیب انداز، سنی لیون کی ایک اور ویڈیو وائرل

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس شخص نے دس مہینوں یعنی مارچ سے دسمبر تک رقم وصول کی۔

رپورٹ کے مطابق میں بستر کے کلکٹر حارث ایس کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ بستر کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

بعد میں، ریاستی کانگریس کے صدر دیپک بیج نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اسکیم کے ذریعے اپنے حامیوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔

ہندی میں کی گئی ان کی ایکس پوسٹ میں کہا گیا کہ مہاتری وندن کا پیسہ سنی لیون کے نام پر بی جے پی کے پسندیدہ لوگوں کو جا رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters