باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تامل اسٹار اللو ارجن کی فلم ”پشپا 2“ کی ریلیز نے جہاں پہلے 6 دنوں میں ہی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، وہیں یہ فلم دس ماہ سے مفرور ملزم ”وشال میشرم“ کو گرفتاری کا باعث بن گئی۔
بھارتی میڈیا اور پولیس کے مطابق ”وشال میشرم“ قتل کے دو کیسز اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت 27 مقدمات میں مطلوب تھا۔
کیا آپ گووندا کی کرئیر کی فلاپ ترین فلم کے بارے میں جانتے ہیں؟
پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ وشال میشرم ’’پشپا 2‘‘ میں دلچسپی رکھتا ہے اور فلم کی اسکریننگ کے موقع پر سینما گھر آئے گا، اور ایسا ہی ہوا۔
جیسے ہی وشال اپنی پسندیدہ فلم دیکھنے سینما پہنچا پولیس کی سائبر ٹریکنگ اور مستعدی نے کنفرم کیا کہ وہ ہال میں موجود ہے۔
بوبی دیول کی بیوی نے بھری محفل میں کرینہ کو تھپڑ جڑ دیا
عین اُس وقت جب وشال فلم سے لطف اندوز ہورہا تھا فلم ہال میں ایک اور فلمی سین کریئیٹ ہوگیا۔
اندازہ کریں فلمی سین ”میں جھکے گا نہیں“ کے ڈائیلاگ ہوں، فلم بین فلم سے زبردست محظوظ ہورہے ہوں اور اچانک سینما میں پولیس دھاوا بول دے۔
تماش بین حیران رہ گئے کہ یہ کیا ہورہا ہے کیا ہم فلم دیکھ رہے ہیں یا فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔
بااثر شخص کی بیوی کی گھر میں گھس کر وروون دھون کے ساتھ نازیبا حرکات
جب پولیس نے چاروں طرف سے ہال کو گھیر لیااور لوگوں کی حیرت کی انتہا نہیں رہی تب انہیں معلوم ہوا کہ ہمارے درمیان پولیس کو مطلوب بدنام زمانہ گینگسٹر موجود تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وشال دس ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا اور ”پشپا 2“ کا جنون کام کرگیا۔ یہ فلمی انداز کا کیس ناصرف پولیس کی کامیابی ہے بلکہ “پشپا 2 “ کی مقبولیت کا بھی ثبوت ہے۔