چین میں سنگل خواتین کا نقلی حمل کے ساتھ میٹرنٹی فوٹو شوٹ کرانے کا ٹرینڈ عروج پر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی خواتین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جعلی حمل کیساتھ تصاویر اپ لوڈ کر رہی ہیں جن کا کہنا ہے کہ حمل نہ ہونے کے باوجود ان کی طرف سے کیا جانے والا یہ عمل انہیں پرانی یادوں میں لے جاتا ہے۔

یہ بات بہت سے بوڑھے چینی والدین کو حیران کر دیتی ہے، جو سوچتے تھے کہ سنگل اور حاملہ ہونا شرمناک ہے۔ اب، نوجوان خواتین اس خیال کو قبول کر رہی ہیں اور منا رہی ہیں۔

چین میں آبادی بڑھانے کیلئے خواتین ملازمین سے فون پر نامناسب سوالات

ٓرپورٹ کے مطابق حمل سے قبل خواتین اس لیے بھی جعلی فوٹوشوٹ کروا رہی ہیں تاکہ جب وہ بعد میں حاملہ ہوں تو اپنی جسامت کا پہلے اور بعد کا موازنہ کر سکیں۔

ایک نوجوان چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر میزی گیگ نے حمل کی جعلی تصاویر آن لائن شیئر کرکے اس ٹرینڈ کا آغاز کیا۔ انہوں نے نقلی پیٹ لگایا اور اپنے دوست کے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہوئے کہا کہ وہ یادوں کو محفوظ کرنا چاہتی ہیں۔

چینی خاتون کو سیاہ فام بچے کی پیدائش پر طلاق کی دھمکیاں ملنے لگیں

تاہم اس عجیب و غریب ٹرینڈ پر سوشل میڈیا صارفین احمقانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں ابھی اپنی 70ویں سالگرہ کی تصاویر لوں گا، لہذا جب میں انہیں بعد میں پوسٹ کروں گا تو میں واقعی جوان نظر آؤں گا۔ وہیں ایک اور صارف نے مذاق میں کہا کہ میں ابھی مرنے سے قبل اپنے جنازے کی تصاویر لوں گا۔

More

Comments
1000 characters