بالی وڈ کے مقبول اداکار ورون دھون نے ایک خوفناک واقعہ شیئرکیا، جس میں ایک خاتون مداح نے ان کے گھر میں داخل ہو کر نامناسب حرکات کیں۔

سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں ’روہن نندا‘ کے کردار سے اپنے فنی کیریئر کی ابتدا کرنے والے اداکار ورون دھون بالی وڈ کانام اب بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنا خاص مقام بنا چکا ہے۔

بوبی دیول کی بیوی نے بھری محفل میں کرینہ کو تھپڑ جڑ دیا

ورون دھون کی مشہور فلموں میں ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ ، ’بدلہ پور‘ ، ’اکتوبر‘ ، ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ ، ’کَلنک‘ ، ’سوئی دھاگہ‘ اور ’بھیڑیا‘ شامل ہیں۔

ورون دھون نے 24 جنوری 2021 کو اپنی زندگی کی محبت، بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی اور 3 جون کو ان کے ہاں بیٹی ’لارا ’کی پیدائش ہوئی۔

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف

حال ہی میں ورون دھون نے ایک انٹرویو میں اپنے مداح کےساتھ پیش انے والےغیرمعمولی واقعے کا ذکر کیا۔

جس نے ان کی زندگی میں وقتی طور پر ہلچل مچادی تھی۔

دوران انٹرویو ورون دھون نے بتایا کہ ان کی زندگی کا یہ ایسا واقعہ ہے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک ایسی خاتون کے ساتھ پیش آیا جو ایک بہت بااثر شخص کی بیوی تھی۔ وہ میرے گھر تک پہنچ گئی اور یہ دعوی کرنے لگی کہ میں نے اپنی فیملی کوچھوڑ کر انکے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

سلمان خان جب ورون دھون کی روٹی چرا لیا کرتے تھے، اداکار نے بچپن کی یادیں شیئر کردی

اداکار کا کہنا تھا کہ اس خاتون کو میری آوازمیں بات کر کے دھوکہ دیا گیا تھا اور یہ یقین دلایا گیا تھا کہ میں اپنی فیملی کو چھوڑ کر ان کے ساتھ رہوں گا۔

ورون نے بتایا کہ حالانکہ وہ خاتون ایک بہت ہی با اثر شخص کی بیوی تھیں۔ لیکن کوئی میرے نام کا استعمال کرتے ہوئے ان سے بات کر رہا تھا۔

اداکار نے مزید انکشاف کیا کا سب سے خوفناک بات یہ تھی کہ اس خاتون کو ان کے گھر کے بارے میں ہر چھوٹی بڑی تفصیل معلوم تھی اور وہ کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ابتدا میں میں نے اس خاتون کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا لیکن جب معاملہ بڑھ گیا تو مجھے پولیس کو شامل کرنا پڑا کیونکہ اب یہ معاملہ گھریلو مسئلہ بن گیا تھا پھر خواتین کانسٹیبلز کو بلایا گیا، اور انہوں نے اس صورتحال کو سنبھالا۔

یاد رہے کہ یہ ورون دھون کے ساتھ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوابلکہ اس سے قبل بھی ورون دھون نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک مداح نے زبردستی بوسہ دینے یا نامناسب طور چھونے کی کوشش کی تھی،اسی طرح ایک بار تو ایک بزرگ خاتون نے 1000 لوگوں کے ہجوم میں اپنے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے ڈانٹا تھا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ان واقعات نے انہیں خواتین کے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے بارے میں زیادہ حساس بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خواتین کے لیے بہت افسوس ہوتا ہے کیونکہ جب میں خود کو ان کی جگہ پر رکھتا ہوں تو یہی خیال آتا ہے کہ جب یہ سب کچھ میرے ساتھ ہورہاہے تو ان کے ساتھ تو اور بھی برا ہوتا ہوگا۔

More

Comments
1000 characters