حال ہی میں افضل خان نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ صاحبہ کی اپنے والد سے ملاقات اور ان کےوالدہ کے ساتھ اختلافات کی تفصیلات بتائی۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے جان ریمبو نے کہا کہ میں نے اپنی ساس کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا اشتراک کیا لیکن آج کل ہمارے تعلقات قدرے سرد ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا، آپس کی غلط فہمیاں جلد دور ہو جائیں گی۔
فیروز خان کی دوسری اہلیہ کو طلاق کی خبریں، حمائمہ ملک نے حقیقت بتا دی
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ذاتی معاملات پر بحث کرنا اور انہیں لانا مناسب نہیں ہے، ان باتوں کے لیے یہ صحیح پلیٹ فارم نہیں ہے۔ پھر بھی ہمیں امید ہے کہ یہ ذاتی مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔
ان اختلافات کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، میرا ارادہ ہے کہ صاحبہ اور نشو کو دوبارہ ملایا جائے، لیکن وہ فطرتا اور خاص طور پر اس معاملے میں بہت ضدی ہیں۔ میں ان کی فطرت جانتا ہوں۔ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔
جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟ وجہ بتادی
سسر کے ساتھ وائرل ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، وہ صرف ہمارے خاندان کے جذباتی لمحات تھے۔ میں صرف یادیں بنا رہا تھا۔ میں نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی اجازت لی، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی، جس کے بعد صاحبہ نے کہا، ’پھر آپ ویڈیو کیوں نہیں بناتے؟‘ میں نے ویڈیو کو ایڈٹ کرنے کے بعد پوسٹ کیا کیونکہ میں نے اسے بہت دور سے بنایا تھا۔ اس کے بعد میں نے ویڈیو کے ذریعےان یادگار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ہاں، میں نے جو ہوائی اڈے کی ویڈیو بنائی تھی وہ سوچ کربنائی تھی، لیکن دوسری ویڈیو کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔
سسر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، جان ریمبو نے کہا، وہ قریبی ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ ہمارے کہنے کے باوجود وہ ہمارے گھر نہیں ٹھہرے البتہ روزانہ آتے جاتے تھے۔ وہ تقریباً دس دن سے ہوٹل میں ٹھرے ہوئے تھے۔ ہم اب بھی اں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
افضل خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ری یونین کو ممکن بنانے کے لیے دعائیں ملی ہیں۔