معروف بھارتی اداکار سونو سود کے چہرے کا موازنہ 70 کی دہائی کے ہیرو امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے، جبکہ بعض انٹرنیٹ صارفین بھی فلم اسٹارکو ’بگ بی‘ کا کھویا ہوا بیٹا سمجھتے ہیں۔
سونو سود نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ صرف مداح ہی نہیں، خوبرو اداکارہ اور لیجنڈ امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے کو بھی سونو کو دیکھ کر اپنے سسر امیتابھ بچن یاد آجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ 2008ء میں فلم ’جودھا اکبر‘ میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا، فلم کے بعد ایشوریا مجھے باقاعدہ رکشا بندھن پر راکھی باندھتی چلی آرہی ہیں۔
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف
انٹرویو میں اداکار سونو سود نے بتایا کہ فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ایشوریا رائے میرے پاس آئیں اور کہا کہ آپ کا چہرہ دیکھ کر میرے سسر امیتابھ بچن یاد آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے دوران ہمارا سین چل رہا تھا، اس دوران ایشوریا بات کرتے ہوئے پھر کہا آپ کو دیکھ کر مجھے ’پا‘ (امیتابھ بچن) یاد آجاتے ہیں، تو میں نے انہیں کہا کہ جی مجھے معلوم ہے۔
سونو سود نے ایشوریا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوبصورت شخصیت کی مالک اور بہترین کواسٹار ہیں، میرا ’بچن خاندان‘ کے ساتھ بہت اچھا رشتہ قائم ہے، میں نےابھیشیک بچن کے ساتھ بھی دو فلموں میں کام کیا ہے۔
جنسی جرائم کی روک تھام کے لئے پریتی زنٹا نے انوکھا مطالبہ کر دیا
انہوں نے بتایا کہ مجھے فلم ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ میں امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردار ادا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، بچن خاندان کے لوگ بہت اچھے ہیں، مجھے اُن کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ مزہ آیا۔