بازار میں برتن دھونے کے لیے کئی قسم کے صابن اور ڈش واش لیکویڈ شکل میں دستیاب ہیں ان میں سے اکثرکے اندر کیمیکلز پائے جاتے ہیں۔ جس سے نہ صرف صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے بکہ اس سے برتن ھونے سے ہاتھوں کی جلد پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

صحت اور جلد دونوں کی حفاظت کے لیے تیار کردہ یہ گھریلو ڈش واش مائع برتنوں کو آسانی سے چمکا سکتا ہے اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کی تیاری میں زیادہ رقم بھی صرف نہیں ہوتی ہے۔

اگر پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نکل آئیں تو یہ طریقہ آزمائیں

برتن دھونے کے لیے خصوصی لیکویڈ پانے کے لیے صرف تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جوہرگھرمیں باآسانی مل جاتی ہے۔

لیموں

سمندری نمک

سفید سرکہ

کیا کھانے میں دیسی گھی کا استعمال وٹامن ڈی کا باعث بنتا ہے؟

گھر میں کیمیکل سے ایک لیکویڈ بنانے کے لیے پہلے لیموں لیں۔ آدھا کلو یا 15 سے 20 لیموں کی مدد سے جس مقدار میں آپ چاہتے ہیں لیکویڈ تیار کریں۔ یہ بہت دنوں تک آسانی سے رہ جاتا ہے۔

سب سے ہپلے لیموں لیں اور اسے چار حصوں میں کاٹ لیں۔ اب ان تمام لیموں کو ایک پین میں ڈال لیں اور ایک سے دو گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب تک لیموں مکمل طور پر گل نہ جائیں اور پانی بھی پک جائے اور گاڑھا نہ ہوجائے۔

جب لیموں اور پانی پک جائے اور جھاگ بننے لگیں توآنچ بند کر دیں۔

پھر اسے مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح پس لیں۔

اسے فلٹرکی مدد سے چھان لیں۔ اب ان کٹے ہوئے لیموں کو چولہے پر رکھ دیں۔

اس میں آدھا کپ نمک ملا دیں اور آدھا کپ سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں۔

چولہے کی آنچ بند کریں ۔ گھرکا بنا ہوا ڈش واشر تیار ہے۔

اس سے تمام چپچپے اور گندے برتنون کو صاف کرنا آسان ہے اور اس کے علاوہ ہاتھوں کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔

More

Comments are closed on this story.