بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بائی پولر ڈس آرڈرمیں مبتلا رہے ہیں جسکے دوران اپنے لیے موت کی دعا کیا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلیکس پر ریلیز کی گئی ویو ہنی سنگھ کی ڈاکومینٹری میں ہنی سنگھ نے اپنی ذہنی حالت سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔
نیہا ککڑ نے پاکستانیوں اور عاصم اظہر سے محبت کا اظہار کر دیا
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہنی سنگھ نے اپنی ڈاکومینٹری میں شاہ رخ کے ساتھ اس خاص ٹور کا ذکر کیا جس کیلئے انہوں نے فوراً سے ہامی بھرلی تھی۔
ہنی سنگھ نے کہا کہ شاہرخ خان مجھے شکاگو میں ایک شو میں لے گئے تھے اس ارادے کے بعد ہم اگلے دن ہی 4 دن کے ٹور پر امریکا کی فلائٹ پر تھے، اس ٹور کے دوران مجھے محسوس ہونے لگا کہ کوئی مجھے پھنسانے اور میرے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے۔
سابق شوہر ارباز کی فیملی ملائکہ کے ریسٹورنٹ جا پہنچی، وجہ کیا تھی؟
انہوں نے بتایا کہاسی ٹور کے دوران کسی نے یہ افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا ہے، شاہ رخ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں، وہ مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاسکتے تھے، وہ مجھے شکاگو شو میں ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن میں محسوس کررہا تھاکہ میں گیا تو اس شو کے دوران مر جاؤں گا لہٰذا میں نے انہیں انکارکردیا۔
ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے ایک ٹرمر لیا اور اپنے بال کاٹ دیے جس کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کو کیپ پہنا کر لے جائیں گے جس پر میں نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ میں نہیں جاؤں گا اور پھر میں نے کافی کا پکڑا مگ اپنے سر پر دے مارا۔
واضح رہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا مریض کا موڈ یا تو بہت زیادہ خوشگوار ہوجاتا ہے یا پھر بہت زیادہ خراب اور اداسی جیسی کیفیات واضح ہونے لگتی ہیں۔