یشمیرا جان شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی ہیں۔ وہ ایک شوبز خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اس طرح وہ بھی ہمیشہ اس شعبے میں قسمت آزمانا چاہتی تھیں۔

آج کل وہ فیملی میلو ڈرامہ ”غیر“ میں شفا کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے کردار کو لوگوں کی کافی نفرت مل رہی ہے کیونکہ وہ ٖڈرامہ کے مرکزی کردار ”وفا“ عرف اشنا شاہ کے درد کی وجہ بنی ہوئی ہے۔

کالے جادو نے خاندان کو تباہ کر دیا، فیروز خان کی والدہ کا انکشاف

یشمیرا جان حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہوئیں جب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کے نکاح کی تقریب بہت شاندار تھی جس میں عزیزو اقارب ، رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ انڈسٹری کے کئی لوگوں نے بھی شرکت کی۔

یشمیرا جان نے اب ایک اعلان کرکے سب کو چونکا دیا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔ ”غیر“ کے ڈائریکٹر یاسر نواز کے ساتھ ایک ولاگ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ غیر ان کا آخری ڈرامہ ہے اور وہ اپنی مزید تعلیم اور خاندانی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دیں گی۔

نسیم وکی کو کپل شرما شو کرنے پر پچھتاوا

ان کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنے شوہر سے وعدہ کیا ہے اور وہ غیر ختم ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

More

Comments
1000 characters